مالیگاؤں / (پریس ریلیز) راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں کے ذمہ داران نے ایڈیشنل کلکٹر مایا تائی پٹولے میڈیم کو بجلی کمپنی کے خلاف حکومتِ مہاراشٹر کے ماتحت بجلی بورڈ نے الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن میں عریضہ دے کر بجلی کے داموں میں 37 فیصد اضافے کی مانگ کی ہے یہ اضافہ سراسر ظالمانہ اور نا انصافی پر مبنی ہے اس کو لیکر پورے مہاراشٹر میں بے چینی کا ماحول ہے اور احتجاج کا ماحول بنا ہوا ہے بجلی کمپنی و بِل کے خلاف مالیگاؤں شہر میں بھی احتجاج کیا گیا جسمیں تمام تنظیمیں شامل رہی یقیناً بجلی کمپنی کی نااہلی کے خلاف شہر کی تمام سیاسی جماعتوں، ملّی، تنظیموں و سرکردہ افراد کو مسلسل آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے مہنگائی کے دور میں جہاں پیٹرول، ڈیزل، تیل، کھانے پینے کی اشیاء میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے وہی بجلی کمپنی کے اس ظالمانہ فیصلے سے ہر عام و خاص شہری پر براہِ راست اثر پڑے گا راشٹریہ مسلم مورچہ ذمہ داران نے کلکٹر صاحبہ کو تمام معاملات سے آگاہ کیا کلکٹر صاحبہ نے اس پیغام کو اعلیٰ عہدے داران تک پہنچانے کا یقین دلایا۔
راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں کے وفد میں ذمہ داران میں اکبر سیٹھ اشرفی صدر مالیگاؤں ، صوفی انیس احمد قادری ، جاوید انور سکریٹری شمالی مہاراشٹر، محمد عارف نوری نائب صدر مالیگاؤں، حفظ الرحمن آل انڈیا نائب صدر، مولانا عبدالرشید مجددی ، صوفی ماجد ، مولانا سفیان جمالی وغیرہ شامل تھے ۔


