مشہور خبریں

عمان میں بین الاقوامی مسابقہ تکمیل حفظ قرآن میں شرکت کے بعد ترنم شیخ کی جمعہ کو ہندوستان واپسی ، عضباء سوسائٹی کی جانب سے رونق آباد چوک میں دوپہر 3 بجے عظیم الشان شہری استقبالیہ



مالیگاؤں / بین الاقوامی مسابقہ تکمیل حفظ قرآن میں ہندوستان سے نمائندگی کرنے والی مدرسہ ریاض الجنہ (محوی نگر ) کی حافظہ ترنم شیخ کی جمعہ کو مالیگاؤں شہر آمد ۔

مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی و ناظم جناب حافظ جمیل احمد اشاعتی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسہ ریاض الجنه کی 16 سالہ طالبہ ترنم شیخ ابراھیم کو ایئر پورٹ پر لینے کیلئے مالیگاؤں شہر سے ہم لوگ روانہ ہونگے اور طالبہ ترنم شیخ کا فلائٹ رات 2 بجے ممبئی چھترپتی شیواجی ایئر پورٹ پر پہنچے گا ، جہاں سے صبح 5 بجے ممبئی سے ہمارا قافلہ ناسک پہونچے گا , وہیں ترنم شیخ کا استقبال ناسک کے ذمہ داران کی جانب سے کیا جائیگا ،


وہاں سے روانگی کے بعد ترنم شیخ کی آمد بروز جمعہ کو دوپہر 3 بجے رونق آباد عضباء سوسائٹی کے پاس ہونگی ، جہاں علاقے کی سنئیر حافظات ترنم شیخ کا استقبال کرتے ہوئے عضباء سوسائٹی کی جانب سے شہری استقبالیہ دیا جائے گا ، معلوم ہوکہ اس استقبالیہ تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات و وکلا کے ساتھ شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو بھی شامل ہونگے ، 


معلوم ہوکہ مدرسہ ریاض الجنه کی طالبہ ترنم شیخ نے عمان (جارڈن )  میں41 ممالک سے آئی حافظات کے ساتھ تکمیل حفظ قرآن مسابقہ میں شرکت کی ہے ۔ وہیں عضباء سوسائٹی کے روح رواں جناب پرویز خان نے اپیل کی ہیکہ جو ادارے کلبین یا افراد اس بچی استقبال کرنا چاہتے ہیں وہ اس نمبر 9271494952 پر رابطہ کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.