مالیگاؤں / بین الاقوامی مسابقہ تکمیل حفظ قرآن میں ہندوستان سے نمائندگی کرنے والی مدرسہ ریاض الجنہ (محوی نگر ) کی حافظہ ترنم شیخ کی جمعہ کو اتحاد ایئر لائنز سے ممبئی چھترپتی شیواجی ایئر پورٹ پر آمد ہونے والی تھی ۔ مگر عمان انتظامیہ کی جانب سے مقابلہ میں شرکت کرنے والی طالبات کی روانگی کو لیکر ردوبدل کئے جانے کی وجہ سے آج ترنم شیخ کی روانگی ہندوستان نہیں ہو سکی ، عمان سے موصول نئے شیڈول کے مطابق ترنم شیخ کی آمد جمعہ کی رات ممبئی ایئر پورٹ پر ہونگی ،
بیرون ملک میں نمائندگی کے بعد ترنم شیخ کی واپس ہندوستان آمد پر ناسک ، چاندوڑ سمیت بروز جمعہ کو دوپہر 3 بجے رونق آباد میں عضباء سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہونے والا عظیم الشان شہری استقبالیہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے ،
ترنم شیخ کی آمد پر منعقد ہونے والا شہری استقبالیہ پروگرام 11 مارچ 2023 بروز سنیچر کو دوپہر 3 بجے رونق آباد بابر ہوٹل کے پاس منعقد کیا جائے گا ۔



