مالیگاؤں / دنیا کے 41 ممالک کے لئے عمان میں منعقدہ عالمی تکمیل حفظ قرآن مقابلہ میں شرکت کے بعد ہندوستان واپس آئی مدرسہ ریاض الجنه محوی نگر کی طالبہ ترنم شیخ کا شہریان کی جانب سے استقبال کئے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، آج مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ہندوستان کی بیٹی ترنم شیخ ادریس کے گھر پہونچ کر ترنم شیخ کا شاندار استقبال کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر محوی نگر کے عوامی خادم و کارپوریٹر اسلم انصاری نے بھی ترنم شیخ کے گھر حاضری لگاتے ہوئے استقبال کیا ،
سابق رکن اسمبلی نے ترنم شیخ انکے والد ادریس شیخ سمیت اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں منعقد مسابقہ میں دنیا بھر کے 41 ممالک سے آئی طالبہ کے درمیان ترنم شیخ کی شرکت و ہندوستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لئے اور ہمارے شہر کے لئے بہت ہی فخر کی بات ہے ، ہم دعا کرتے ہیں کے ہماری قوم کی بچیاں اسی طرح تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے رہیں ، اس موقع پر علاقے کے کارپوریٹر اسلم انصاری ، کانٹریکٹر ایم ایم خان سمیت علاقے کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔



