مشہور خبریں

ہیرا پورہ قبرستان معاملہ میں آصف شیخ قبرستان کے باہر دھرنا دینگے، انتظامیہ سے اجازت طلب کرنے کی کارروائی جاری

 


مالیگاؤں / ہیرا پورہ قبرستان معاملہ تھمنے کا نام نہیں کے رہا ہے اس لیے کہ یہ اب ایک گروہ کی نہیں بلکہ سماجی مسلہ بن گیا ہے ۔اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیرا پورہ قبرستان معاملہ میں ہم ہر ممکن قانونی و جمہوری اور سماجی لڑائی لڑیں گے اور قبرستان کی زمین بچانے کیلئے سرگرم رہیں گے ۔

اسی ضمن میں شب برات پر ظہر کی نماز کے بعد ہیرا پورہ قبرستان کی حفاظت کیلئے حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان کے باہر آصف شیخ دھرنا دیں گے اور ملی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عوام سے اس قبرستان بچانے کیلئے اپیل کریں گے ۔اس سلسلے میں آصف شیخ نے کہا کہ آج شہر پولس انتظامیہ و آزاد نگر پولس عملہ کے علاوہ پرانت آفیسر سے خط و کتابت کی جارہی ہیں دھرنے کی اجازت کیلئے کارروائی جاری ہے ۔جیسے ہی پولس اجازت دیتی ہیں دھرنے کا اعلان کردیا جائے گا ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.