مولانا اسحاق رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے لیکر منشی بابا کی درگاہ تک مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر کی شروعات دو دنوں میں شروع کی جائے ، ورنہ قبرستان کے پاس احتجاجی دھرنا ، گذشتہ سال شب برات کے موقع پر روڈ کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے : سوشل ورکر جمال ناصر
0
مارچ 03, 2023
مالیگاؤں / گذشتہ سال شب برات ایک روز پہلے رات کے وقت آناً فاناً میں بڑا قبرستان مولانا اسحاق رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے لیکر منشی بابا کی درگاہ تک مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر انتہائی گھٹیا کوالٹی میں کی گئی تھی. جو چند ماہ میں ہی خستہ حالی کا شکار ہو گئی. قبرستان کے پاس ناقص روڈ کی تعمیر پر ٹھیکیدار کے خلاف شکایت کئی مہینوں پہلے سوشل ورکر جمال ناصر و ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے کارپوریشن کمشنر و سٹی انجینئر سے کی تھی. جس کے بعد مالیگاؤں کارپوریشن سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ صاحب نے 22 اکتوبر 2022 کو ٹھیکیدار کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا جو روڈ آپ نے تعمیر کیا ہے انتہائی خراب کوالٹی کی ہے اسے دوبارہ سے تعمیر کیا جائے لیکن ٹھیکیدار نے کارپوریشن کی نوٹس کا جواب نوٹس سے دیکر سال بھر کا عرصہ نکال لیا اور ابھی تک قبرستان کے پاس روڈ کی خستہ حالی عوام کے سامنے ہے اسی مطالبہ کو لیکر آج بروز جمعرات 2 مارچ 2023 سوشل ورکر جمال ناصر و ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر فیضان رجو و ذمہ داران نے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ صاحب سے ملاقات کی
اور مطالبہ کیا کہ گزشتہ ہفتے شب برات ہے دو دنوں کے اندر قبرستان کے پاس روڈ کی تعمیر اچھی کوالٹی میں کی جائے اور گذشتہ سال جس ٹھیکیدار نے اس روڈ کی تعمیر کی تھی اسے بلیک لسٹ کیا جائے اور اچھے ٹھیکیدار سے قبرستان والی روڈ کی تعمیر کروائی جائے ورنہ قبرستان کے پاس کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس کی ساری ذمہ داری کارپوریشن انتظامیہ کی ہوگی.
اس وفد میں جمال ناصر کے علاوہ فیضان رجو صدر ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی. اوصاف انصاری. عبداللہ بھائی. ہارون ماسٹر. صلاالدین بابا. و ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران موجود تھے..
Tags



