مالیگاؤں / نیشنل ہائی وے پر شالیمار ہوٹل کے پاس موٹر سائیکل سوار عدن فیروز پٹھان 18 سال ساکن مالدہ کالونی دلخراش حادثے میں جاں بحق ۔
ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ آج بروز سنیچر صبح نماز عید الفطر ادا کرنے کے لئے بذریعہ موٹر سائیکل مالدا کالونی میں واقع گھر سے نکل کر شہر میں آرہا تھا کے اسی دوران ہوٹل شالیمار کے پاس کنٹینر کی زد میں آکر جگہ پر جاں بحق ہو گیا ،
وہیں عید الفطر کے موقع پر جاری چھٹیوں میں نوجوان سے بڑی تعداد میں ہائے کا رخ کرتے ہیں ، ایسے میں سڑک حادثات کا خطرہ لاحق ہوتا ہے ، نوجوانوں کو چاہیئے کے وہ ہائی وے پر ہوٹلوں و دور دراز علاقوں میں سفر کے دوران احتیاط برتیں ، جلد بازی ، تیز رفتاری اور غیر ضروری اسٹنٹ سے گریز کریں ، خود بھی لاپرواہی سے بچیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے سے روکے ، نوجوانوں کی ذرا سی لاپرواہی سے خوشیوں بھرا گھر غموں سے بھر جاتا ہے ، آج کے اس حادثے نے عید کی خوشیوں سے بھرے عدنان پٹھان کے گھر میں ماتم کھڑا کر دیا ہے ۔ یہ ہمارے لئے ہمارے شہر کے لئے شدید افسوس کی بات ہے ۔



