مالیگاؤں / پلاٹ کی خریداری کے لین دین میں 1 کروڑ
لوکیش شنکر نکمبھ (عمر 47 سال، رہائشی فلیٹ نمبر 1، منگل آرتی کوآپ، ہاؤسنگ سوسائٹی بنکر چوک، کاٹھے گلی، دوارکا، ناسک) سے (1) واسودیو پرکاش شرکے، 2) موہن جیون سونوانے، 3) ابراہیم رزاق (مکمل نام معلوم نہیں)،4) اشوک دیورے (پورا نام معلوم نہیں)،5) ستیش سریش کھیتریا کے ذریعہ گھانے شیوار میں پلاٹ کی خریداری کا لین دین 1 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کیا۔ مذکورہ افراد نے سازش کرتے ہوئے ستیش کھیتری کے نام پر خریداری لینا ہے ایسا بولتے ہوئے خریداری کے دن سب رجسٹرار آفس میں (6) دنیش گردھاری لال رنگٹھا، (7) راکیش گردھاری لال رنگٹھا (ساکن مالیگاؤں) کے نام پر 3 مختلف خریداریاں کی گئیں ۔ اس کے لیے دنیش رنگٹھا اور راکیش رنگٹھا نے چیک کے ذریعے لوکیش نکمبھ کو 14 لاکھ 84 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ مذکورہ چیک لوکیش نکمبھ نے بینک میں پاس کیا تھا لیکن باقی رقم کا چیک یا نقد رقم نہیں دی گئی تھی ۔ اسکے بدلے میں واسودیو شرکے نے اپنے دستخط کے ساتھ ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ خریداری کے بعد لوکیش نکمبھ کو اغوا کر کے ہوٹل کے ایک کمرے میں مارا پیٹا گیا۔ اگلے دن اسے مالیگاؤں سے زبردستی ناسک لے جایا گیا اور مذکورہ چیک بینک میں جمع کروانے کے لیے کہا گیا۔
جس کے بعد واسودیو شرکے کی طرف سے دیا گیا 1 کروڑ 5 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہو گیا۔ لوکیش نکمبھ کو آج تک پلاٹ کی فروخت کے لین دین سے 1 کروڑ 10 لاکھ 16 ہزار روپے نہیں ملے ہیں۔ نکمبھ کے کمیشن پر واسودیو شرکے نے اپنے نام پر 11 لاکھ روپے کا چیک پاس کیا۔ نیز مذکورہ ملزمان نے نکمبھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مالی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا۔ اس معاملے میں لوکیش نکمبھ کی شکایتی درخواست نمبر 29/2022 کی انکوائری کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں گناہ رجسٹر نمبر 168/023 قلم 327 ، 363 ، 420 ، 506 ، 120 (بی) کے تحت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس معاملے کی دیگر تحقیقات پی ایس آئے چودھری کر رہے ہیں ۔


