ناسک / جیل روڈ نارائن باپو نگر کے پاس ہنومنت نگر کے لوکھنڈے ملا میں دات مندر کے سامنے ایک گھر میں اکیلی رہے رہی ایک بزرگ خاتون کو لوٹ کر قتل کر دیا گیا۔ اس قتل کی واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ، اس واردات سے اپ نگر پولیس کو بڑا چیلنج درپیش ہے ۔
خاندان کے افراد اور پڑوسیوں کے مطابق سریکھا عرف پشپا سریدھر بیلیکر (عمر 60 سال ) اپنے بیٹے دیپک اور بہو کے ساتھ ہنومنت نگر، نارائن باپو نگر میں دت مندر کے سامنے رہ رہی تھی ۔ بڑا بیٹا وویک اپنی بیوی کے ساتھ ان سے کچھ ہی فاصلے پر رہتا ہے ۔ سریکھا عرف پشپا بیلیکر کے شوہر بھارت پرتی بھوتی پریس میں کام کرتے تھے اور چار سال قبل ریٹائرمنٹ کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔ شوہر کے ریٹائر ہونے کے بعد بیوی سریکھا عرف پشپا کے پاس گلے میں سونے کی مالا ، بالیاں اور چار چوڑیاں تھی ۔ بیٹے دیپک کی بیوی اتوار کو اپنے بھائی کی شادی کے لیے گاؤں سے باہر گئی ہوئی تھی۔ بیٹا دیپک مشہور صراف تاجر کی دکان پر کام کرنے گیا تھا۔ شام چھ بجے کے قریب سریکھا عرف پشپا بیلیکر گھر گئی اور اطراف کی خواتین سے بات کرنے کے بعد ٹی وی دیکھنے گھر میں بیٹھ گئی ۔
کچھ دیر بعد دودھ تقسیم کرنے والے شخص نے بلیکر کے گھر کے سامنے دودھ لینے کے لیے شور آواز لگائی ۔ اس وقت اس نے موٹر سائیکل کا ہارن بھی بجایا لیکن کوئی جواب نہ آنے پر اس نے دروازے سے جھانکا تو دیکھا کہ ٹی وی اور گھر کی لائٹ جل رہی ہیں۔ لیکن گھر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ اس کے بعد دودھ تقسیم کرنے والا قریب ہی میں رہنے والے پشپا بیلیکر کے بڑے بیٹے وویک کے گھر گیا اور اس کی بہو سے کہا کہ تمہاری ساس نے آج دودھ نہیں لیا۔ لیکن ٹی وی اور لائٹس آن ہیں۔ اس کے بعد بڑی بہو فوراً اپنی ساس پشپا بیلیکر کے گھر پہنچی۔ آس پاس کے مکینوں کی مدد سے ساس کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن گھر سے کوئی جواب نہیں آیا۔
اس کے بعد جب وہ گھر کے پچھلے حصے میں گئی تو پچھلا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ اس وقت جب بہو گھر میں داخل ہوئی تو سریکھا عرف پشپا بیلیکر خون میں لت پت فرش پر پڑی تھی اور اسکے زیورات غائب تھے ، خون میں لت پت پڑی خاتو کو فوری طور پر علاج کے لیے بٹکو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی ۔
اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آف پولیس چندرکانت کھانڈوی، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس امباداس بھوسارے، اپنگر پولیس اسٹیشن کے افسران اور کرائم برانچ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔ اس قتل معاملے میں اپنگر پولیس اسٹیشن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

_6.jpeg)
