نامپور / نامپور ساکری روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ساوتا واڑی کا ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ساوتاواڑی میں رہائش دھننجے باپو اہیرے (23 سال) اپنی موٹر سائیکل نمبر (MH 04 G.Y. 5813) پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے آرہی ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی ، جس کے سبب دھننجے شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔
دریں اثنا، متوفی اہیرے کے والد باپو نام دیو اہیرے کی شکایت پر جائے کھیڑا پولس نے ساکری تعلقہ کے دھمنار سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار کشور پربھاکر سونونے کے خلاف حادثہ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تفتیش کانسٹیبل سونونے کر رہے ہیں ۔

.jpeg)
