مشہور خبریں

شہر Dysp تیگبیر سنگھ سندھو کو بڑی کاروائی ، MD ڈرگس و مروتی کار سمیت 11 لاکھ 24 ہزار 480 روپے کا مال ضبط ، عتیق بمبیا گرفتار

 


مالیگاؤں / 19 جون 2023 کو 1 بجکر 35 منٹ پر شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو خفیہ اطلاع  ملی کہ عتیق احمد سلیم الدین شیخ سوندگاؤں پھاٹے پر نشہ آور اشیاء ایم ڈی ڈرگس فروخت کرنے کے مقصد سے آرہا ہے ، خبر ملتے ہی مذکورہ پولیس افسر و ملازمین کو چھاپہ مارنے کا حکم دیا گیا، تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد موصول ہونے والی اطلاع کے بعد سوند گاؤں پھاٹہ علاقے میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے عتیق احمد سلیم الدین شیخ عرف عتیق بمبیا عمر 45 سال، رہائش مکان نمبر 265، گلی نمبر۔ 02، سروے نمبر  106/7 گلشیر نگر مالیگاؤں کو بنا اجازت ، غیر قانونی و انسانی ذہن پر منفی اثرات مرتب کرنے والی نشہ آور ڈرگس ، جس میں 31.19 گرام سفید رنگ کی ایم۔ڈی  31.05 گرام پاؤڈر اور سرخ رنگ ایم۔ ڈی پاؤڈر ، ماروتی سوزوکی بریزا کار نمبر  ایم۔  ایچ۔  46 اے یو  0752 سمیت 11 لاکھ 24 ہزار 480 روپے کا مال ضبط کیا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے سی سی ٹی این ایس گناہ رجسٹر نمبر 143/2023 نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ ایکٹ (این ڈی پی ایس ایکٹ) 1985 کی دفعہ 20، 22 (سی) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دیگر تحقیقات پوارواڑی پولیس کررہی ہے ۔

ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو و انکے خصوصی اسکواڈ میں شامل پی ایس آئے پاراجی واگھموڑے ، کانسٹیبل دنیش شیراوتے کے ساتھ پوارواڑی پولیس انسپکٹر ایس بی پاٹل ، رمضانپورہ پولیس اسٹیشن انچارج اشیش روہی ، فوجدار سریش مورے ، حوالدار بھامرے ، پولیس نائیک گانگورڈے ، گوساوی ، کانسٹیبل راٹھوڑ نے چھاپہ مار کاروائی کو انجام دیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.