مشہور خبریں

ہوٹل شالیمار کے پاس سیّد عمران دلخراش حادثے میں جاں بحق ، مامو شدید زخمی

 


مالیگاؤں / کل رات 12 سے 1 بجے کے درمیان نیشنل ہائی وے نمبر 3 ہوٹل شالیمار کے پاس موٹر سائیکل و ٹرک حادثے میں سیّد عمران نامی نوجوان کی موت واقع ہوگئی ، وہیں سیّد عمران کے مامو سیّد بشیر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔


ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ کل رات 12 سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان مدنی نگر کے 24 سالہ سیّد عمران سیّد جاوید منماڑ چوپھلی سے بذریعہ موٹر سائیکل گھر آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر جگہ پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کے سیّد عمران ویلڈنگ کا کام کیا کرتا تھا ، اور اکثر دوسرے شہروں و گاؤں میں پترے کے شیڈ وغیرہ بنانے کا کام کرنے کے لئے جایا کرتا تھا ، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی باہر گاؤں کام کرنے کے بعد عمران اور اسکے ساتھی واپس مالیگاؤں آرہے تھے ، درمیان میں منماڑ چوپھلی پر اترنے کے بعد انھیں رکشا نہیں مل رہی تھی ، تب سیّد عمران نے گھر فون کر کہا کے میرے پاس سامان زیادہ ہے اور رکشا  نہیں مل رہی ، مجھے لینے کے لئے موٹر سائیکل بھیجو ،


اسکے بعد مامو سیّد بشیر موٹر سائیکل لیکر آئے اور اسے بٹھا کر ہوٹل شالیمار کے سامنے بریج کے نیچے سے لیکر جانے لگے تبھی مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار ٹرک نے انھیں زوردار ٹکّر دے ماری ، ٹکر اتنی شدید تھی کے سیّد عمران کی موقع پر ہی دردناک موت واقع ہوگئی ، وہیں سیّد عمران کے مامو شدید زخمی ہوئے جنہیں بغرض علاج سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، زیادہ رات انھیں کے سبب سیّد عمران کا پوسٹ مارٹم و قانونی کاروائی عمل میں نہیں آئی ، فجر بعد مرحوم کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں شفیق اینٹی کرپشن و مدنی نگر علاقے کے سرکردہ افراد نے معاونت کرتے ہوئے لاش اہل خانہ کے سپرد کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.