مشہور خبریں

آزاد نگر پولیس اسٹیشن حدود سے 21 سو لیٹر بائیو ڈیزل ضبط ، ایک شخص گرفتار

 


مالیگاؤں / آزاد نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں جاری بائیو ڈیزل کے غیر قانونی کاروبار پر شہر ڈی واے ایس پی تگبیر سنگھ سندھو کے خصوصی اسکواڈ کی کاروائی ، 


شہر ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں جاری بائیو ڈیزل کے غیر قانونی کاروبار کی ہمیں خفیہ خبر ملی ، خبر ملتے ہی ہم نے موقع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا 21 سو لیٹر بائیو ڈیزل ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ،


وہیں شہیر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے یہ بھی کہا کہ ہمیں جب بھی کسی جگہ پر جاری غیر قانونی کاروبار کی خبر ملتی ہے ہم اس مقام پر جاکر کاروائی کرتے ہے ، ہمارا مقصد شہیر سے غیر قانونی کاروبار کو ختم کرنا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.