مشہور خبریں

مالیگاؤں شہر کے نوجوانوں میں نشہ آور اشیاء کے بڑھتے استعمال پر قدغن لگانے و نوجوانوں میں اچھی صحت ، اسپورٹ اور تعلیمی بیداری کی ضرورت ، پونا ہیومن رائٹس صدر سونالی پوار کی عضباء سوسائٹی کے نوجوانوں سے ملاقات و اہم منصوبہ بندی


مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سمیت ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت اور نابالغ بچوں میں بڑھتے نشے کی لت لمحہ فکریہ ، مالیگاؤں شہر میں بڑھتی برائی بے حیائی اور غیر قانونی کاروبار نے جڑ پکڑ لیا ہے ، ایسے میں محکمہ پولیس کے ساتھ عوام کو بھی میدان میں اترنا ضروری ہو گیا ہے ۔

انھیں باتوں کو محسوس کرتے ہوئے اور سماج میں نوجوان کو بہتر تعلیم ، اچھی صحت اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد کو لیکر پونہ کی مشہور معروف سماجی خادمہ و پونہ سٹی کی دبنگ ہیومن رائٹس کی صدر سونالی پوار نے مالیگاؤں پہونچ کر سوشل فیلڈ میں ہر وقت ایکٹو رہنے والی تنظیم عضباء ایجوکیشن اینڈ ویلفر سوسائٹی کے  سرپرست افروز خان (بابر ہوٹل ) ، پترکار جمال شیخ ، صدر پرویز خان  ، عرفان سر  سمیت سبھی اراکین سے ملاقات کر شہر میں تعلیم ، صحت ، کھیل کود اور نشہ آور اشیاء کے خلاف کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ، محترمہ سونالی پوار کی نیک نیتی اور نوجوانوں کو اچھی راہ پر لے جانے کی تمنا کی سرہانہ کرتے ہوئے شہر بھر میں سونالی پوار کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے عضباء سوسایٹی کی جانب سے محترمہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ، وہیں سوسائٹی کے صدر پرویز خان نے سونالی پوار کو ادارے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سماجی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاں کے سوسائٹی تعلیمی میدان میں ایک بہت بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے جس میں 3 ماہ کی قلیل مدت میں جھوپڑپٹی علاقے میں زمین خرید کر اسکول کی تعمیر کر بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانا ہے ، اس وقت سماج کو سب سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہے ، اور ہمارا مقصد تعلیم کو سستی کر غریبوں تک پہونچانا ہے تاکہ کوئی غریب  ماں یا باپ بچوں کے تعلیمی اخراجات کے خوف سے انہیں تعلیم سے محروم نہ رکھ سکیں ۔ اور ہمیں امید ہے اللّه ہمارے نیک ارادوں کو ضرور کامیابی عطاء کریں گے ۔ آخر میں محترمہ سونالی پوار میڈم کے شکریہ کے ساتھ میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر افروز خان ، پرویز خان ، پترکار جمال شیخ ، عرفان سر ، غفران سر ، قیص ایم آر ، عظیم خان ، التمش قاضی ، نعیم خان ، غفران خان ، اوزئف  ، مجاھد ، ماجد ، شاہد ، ضیاء ، جعفر باغبان  ، سائم  ، انیس ، جنید ، مصطفیٰ ، عارف ، نوید ممبر ، احمد ، مجو ، عرفان بی ایچ ، احمد بی ایچ ، زبیر بی ایچ ، یاسین میمن ، اکبر ، شاہد انصاری ، ماجد انصاری ، عبدلراحیم انصاری ، شیخ محسن ، امتیاز علی ، ابراھیم خان ، مستقیم بی ایچ ، نفیس بی ایچ ٹیلر ، رضا ، احتشام بی ایچ ، ریحان فوجی ، فرحان پلمبر ، ببیا قریشی ، پٹیل صاحب  وغیرہ اراکین موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.