مشہور خبریں

آصف شیخ کی ایماء پر جمعیتہ علماء مہاراشٹر ،پرکاش امبیڈکر و مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی ممبئی میں مشترکہ میٹنگ ،کئی امور پر تبادلہ خیال ،مالیگاؤں بم دھماکہ فیصلہ کو ہائی میں چلینج کرنے ریاستی و مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے

مالیگاؤں / مالیگاؤں کی بھکو چوک بم دھماکہ کے تعلق سے این آئی اے کورٹ کا فیصلہ صرف ایک فیصلہ ہے  انصاف نہیں ہے ۔اس طرح کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ کی ایماء پر مہاراشٹر جمعیتہ علماء اور مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی و ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کے مابین ایک مشترکہ میٹنگ کا انعقاد ممبئی کے اسلام جم خانہ میں کیا گیا ۔اس میٹنگ کیلئے گزشتہ ہفتہ آصف شیخ نے ممبئی میں پرکاش امبیڈکر کے توسط سے مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا تھا جس پر آج باقاعدہ طور پر میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مرکزی و ریاستی حکومت پر دباؤ لانے کیلئے پہلے سرکار سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہیں دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال ہوا، ہمارا مطالبہ ہے کہ مالیگاؤں کی عوام کو انصاف دیا جائے ۔
اسی لئے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی چاہتی ہے کہ مہاراشٹر حکومت اس فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں جائیں اور ری ججمینٹ کی درخواست دائر کرے ۔ اس میٹنگ میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء مہاراشٹر قانونی لڑائی لڑ رہی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہم سب مل کر ملک میں انصاف کو یقینی بنائیں اور اسی سلسلے میں آج کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ہم نے طئے کیا کہ سرکار پر عوامی سطح پر دباؤ ڈالا جائے اور مرکزی سرکار پر بھی پریشر لایا جائے ۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ ہم نے این آئی اے کورٹ کے فیصلے کو پڑھا جس میں کئی پوائنٹس پر آبجیکشن لیا جاسکتا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پہلے سرکار اس میں پہل کریں لیکن سرکار کے کچھ وزراء کے بیان سے لگتا ہے کہ انکی نیت ٹھیک نہیں ہے اس لئے سرکار سے بات چیت کی جائے پھر عوامی دباؤ بنایا جائے تاکہ سرکار ہائی کورٹ میں اس فیصلے کو چلینج کرے ۔اسی طرح اس میٹنگ میں مہاراشٹر جمعیتہ علماء کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر اور مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے کئی تجاویز پیش کی جس پر مرکزی جمعیتہ علماء کے صدر مولانا ارشد مدنی سے بات چیت کرتے ہوئے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا تاکہ مالیگاؤں کی عوام کو انصاف ملے ۔اس میٹنگ میں یہی فیصلہ ہوا کہ ہم مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ عبد العظیم خان، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، مولانا قیوم قاسمی، سابق ایم ایل سی نقیط الدین خطیب،خورشید کابل اور عبدالرحمٰن انصاری سمیت دیگر حضرات بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.