مالیگاؤں : 12 ستمبر بروز جمعہ کو شام میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی غرض سے درے گاؤں باری پر گھومنے گئے 22 سالہ حافظ سہیل کی تالاب میں ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی ۔اس طرح کی تفصیلات شکیل تیراک اور شفیق اینٹی کرپشن نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ متوفی حافظ سہیل گٹ نمبر 36/2 مصطفٰی چوک درے گاؤں میں اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتا تھا ۔آج وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ درے گاؤں باری پر واقع ایک تالاب پر سیر و تفریح کیلئے گیا ۔حافظ سہیل تیراکی کے فن سے بھی آشنا تھا۔ایک جانب سے دوسری جانب تیرتے ہوئے تالاب کے لیے پار کرنے لگا لیکن درمیان میں ہی انکی سانس پھولنے لگی اور وہ اس تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔متوفی حافظ سہیل کے والد درے گاؤں میں فرنیچر کی دکان سے فرنیچر کا کاروبار کرتے ہیں ۔
انکا اصل گاؤں یوپی بتایا گیا ہے لیکن برسوں سے مالیگاؤں میں مقیم ہیں اور اسی کاروبار سے منسلک ہیں ۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی شکیل تیراک نے جائے حادثہ پہنچ کر متوفی حافظ سہیل کی لاش کو پانی سے نکال کر سول اسپتال روانہ کیا ۔یہاں شفیق اینٹی کرپشن اور دیگر ذمہ داران قانونی کارروائی میں مصروف ہیں ۔اس موقع پر شکیل تیراک اور شفیق اینٹی کرپشن نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی سے دور رہیں ۔اپنے والدین کا خیال رکھیں اور والدین بھی بچوں پر نظر رکھیں ۔حادثاتی مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔