پندرہ سالہ بچے کو پانی سے بھرے کنویں میں پھیک کر قتل ، 32 سالہ نوجوان گرفتار
0
ستمبر 14, 2025
مالیگاؤں / تعلقہ پولیس اسٹیشن سے سنسنی خیز تفصیلات موصول ہوئی جس میں ایک خاتون نے اپنی فریاد دیتے ہوئے بتایا کے 12 اگست 2025 کی شام 7 بجکر 30 کے درمیان ملزم سومناتھ ہیرامن جھنجر 32 سال ساکن پالدے تعلقہ مالیگاؤں فریادی کے گھر آیا اور 15 سالہ مقتول سومناتھ بلی رام مالی ساکن پالدے تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک کو اسکی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر فریادی سے یہ بول کر مقتول کو لگایا کے میں اسے کھیت میں جانور باندھنے لیکر جارہا ہوں اسکے بعد 12 اگست کی شام سے 13 اگست کی صبح 7 بجے کے درمیان بچے کے ساتھ کسی بات کو لیکر تنازعہ پیدا کیا اور اسے کنویں کے پانی میں پھیک کر قتل کردیا ، اس معاملے میں تعلقہ پولیس نے کلپنا بائی بلی رام مالی 35 سال پیشہ مزدوری ساکن پالدے کی شکایت پر ملزم سومناتھ ہیرامن جھنجر 32 سال ساکن پالدے کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 677/2025 قلم بی این ایس 2023 کی قلم 103 (1) ، ایٹرو سٹی قاعدہ 1989 ترمیمی قاعدہ 2015 کی قلم 3 (2) (5) کے تحت مقدمہ درج کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، دیگر تحقیقات تعلقہ ڈی واے ایس پی یشونت باوسکر کررہے ہیں ۔