مالیگاؤں : 14ستمبر / جن افراد کو ایس آئی ٹی کی جانب سے جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی آفس سے فون آرہے ہیں ایسے تمام افراد مورخہ 15 ستمبر بروز پیر کو صبح گیارہ بجے مقامی کورٹ میں حاضر رہیں ۔یہاں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے اراکین بشمول آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی بذات خود قانونی امداد کیلئے موجود رہیں گے ۔اس طرح کی اپیل آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان سے کی ہے ۔
اس موقع پر آصف شیخ نے بتایا کہ جن شہریان کو جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی جانب سے فون کیا جارہا ہے ایسے تمام افراد کو قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی لیگل سیل اور آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی عدالت میں موجود رہیں گے اور عوام کی مدد کرینگے ۔لہٰذا وقت کا خیال رکھتے ہوئے اپنے کاغذات کے ساتھ حاضر رہیں ۔