مالیگاؤں / 22 جولائی 2023 بروز سنیچر صبح 11 بجے کے درمیان چالیسگاؤں روڈ پر مالنگاؤں کے پاس ایک ایس ٹی۔مہامنڈل گاڑی کی ٹکّر سے 2 موٹر سائیکل سوار افراد کی موت ۔
ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد مالیگاؤں سے چالیسگاؤں کی سمت جارہے تھے کے اسی دوران چالیسگاؤں روڈ پر واقع مالنگاؤں پھاٹے کے پاس مہا منڈل کی ایس ٹی بس نے انھیں زوردار ٹکّر دے ماری جس کے سبب ڈسکور موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کی جگہ پر موت واقع ہو گئی ، حادثے کی خبر ملتے ہی تعلقہ پولیس نے موقع پر پہونچ کر
دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال روانہ کیا ، معلوم ہوکہ خبر لکھے جانے تک دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی ، سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن و تعلقہ پولیس نے مرحومین کی شناخت میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے ، جو کوئی بھی ان دونوں افراد کو جانتا ہو یا کوئی معلومات ہوتو وہ مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن سے یا شفیق اینٹی کرپشن سے انکے اس نمبر 9673807786 پر رابطہ کر سکتا ہے ۔