مشہور خبریں

سلیمانی چوک، بڑا قبرستان تا عبداللہ نگر تک تجاوزات مہم ، مشاورت چوک جونابیف مارکیٹ کی 11 شاپنگ سینٹر کو خالی کرنے کا نوٹس

 


مالیگاؤں / مورخہ 09 اگست 2023 بروز بدھ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بھال چندر گوساوی کے حکم سے اور ڈپٹی کمشنر ڈیولپمنٹ راجو کھیرنار کی رہنمائی میں وارڈ نمبر 03 سلیمانی چوک، عبداللہ نگر کے آگے بڑا قبرستان کے آس پاس و عبدالله نگر  چوک کے آگے تک سڑک کے کنارے نالے اور سڑک پر موجود تجاوزات کو ہٹایا گیا ۔  اس وقت میونسپل وارڈ نمبر 03 کی ایک جے سی بی نے کامیابی سے 30 سے ​​زائد تجاوزات کی صفائی کی وہیں زیادہ تر تجاوزات ہولڈرز نے رضاکارانہ طور پر اپنی تجاوزات ہٹا لی ہیں۔  اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مشاورت چوک، جونا بیف مارکیٹ میں متفرق ٹیکس کلیکشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملہ نے 11 شاپنگ گالو کو خالی کرنے کی نوٹس کے ذریعے ہدایات بھی دی ہے ۔ 



تجاوزات کی کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر وارڈ نمبر 03 وارڈ آفیسر جگدیش بڈگجر کی ہدایات پر بیٹ انسپکٹر دتاترے کاتھے پوری دانش شیخ وارڈ نمبر 320 مقادم منوہر دھیورے، ششی بودھارے، وحید شیخ، وشال جیڈھے، ہیڈکوارٹر تجاوزات گشت اسکواڈ کے نیلکنٹھ، سریا ونشی ، مونیشی پردیسی ، پروین مہالے، پرشانت تھورات ، سونو نوگیرے، اجے چودھری، ساگر نکم، راکیش آہیرے، کارن نوگیرے، آمیر انصاری وغیرہ عملہ اس کارروائی کے موقع پر موجود تھا۔ اسطرح کی تفصیلات وارڈ آفیسر پربھاگ نمبر3  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.