ناسک/ ناسک بھدر کالی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تین فراڈ افراد نے ایک نوجوان خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ بدل کر وقتاً فوقتاً 65 ہزار 300 روپے نکالنے کا جھانسہ دے دیا۔ اس معاملے میں بھدرکالی پولیس اسٹیشن میں تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں سریکھا موگھیا پاڈوی (عمر 25 سال ، ساکن شنگاڈا تلاؤ ، فائر اسٹیشن کے قریب، ناسک سٹی) نے بھدرکالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ یہ واقعہ 4 اور 5 جولائی کے درمیان ناسک میں ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم شنگاڈا تلاؤ فائر اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے ۔ اس معاملے میں دیگر تحقیقات بھدر کالی پولیس کررہی ہے ۔