مشہور خبریں

مشن اندرا دھنشیہ : خواتین و بچوں کی صحت کے متعلق بیداری پیدا، کرنے کیلئے مختلف تنظیمیں سرگرم ، ممبئی کی سنستھا CCDT کے سرکشا پروجیکٹ نے بھی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

 


مالیگاؤں / 7 اگست سے شہر بھر میں مشن اندرا دھنشیہ کو لے کر جنگی پیمانے پر بچوں کی صحت کے تعلق سے   بیداری پیدا، کرنے کیلئے مختلف تنظیمیں سرگرم ہیں. 

وہیں ممبئی کی سنستھا سی سی ڈی ٹی کے سرکشا پروجیکٹ نے بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے. 

یہ خواتین اور بچوں کی صحت کے تعلق سے بڑے پیمانے پر حاملہ خواتین کی صحت خوراک، ٹیکہ کرن میں مدد ہونے کے ساتھ ساتھ فیملی پلاننگ، اور صاف صفائی کے مدعوں پر بھی کام کر رہی ہے . 

گذشتہ دو دنوں میں سرکشا پروجیکٹ کی جانب سے مشن اندرا دھنشیہ کو مدد ملی ہے اور مختلف ہائی رسک علاقوں جن میں مدنی نگر، داتار نگر، تڑوی نگر، نندن نگر، مرچنٹ نگر، عائشہ نگر، گولڈن نگر، اعظم پورہ، کمال پورہ، قلعہ پکا جیسے علاقوں سے متصل آبادی والے علاقوں میں نکار فیمیلی میں صحت اور ٹیکہ کرن کی جانکاری، لس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوۓ، انہیں ٹیکہ لگانے پر راضی کرنے کا کام کرنے کے ساتھ ان کے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا. 


عوام نے بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوۓ پاس کے ہیلتھ پوسٹ اور سرکاری دواخانے سے ٹیکہ لگوا کر اپنے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیا. 

دو مہینہ پہلے سرکشا پروجیکٹ کی جانب سے پروگرام اسٹیٹ مینجر ڈاکٹر تنوی میڈم نے آشا اور ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کرتے ہوۓ ان کے بات چیت، میٹنگ لینے کے طریقے اور فیلڈ ورکر کی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں سکھاتے ہوۓ کمیونیکیشن پر تفصیلی گفتگو کی تھی. 


مشن اندرا دھنشیہ میں گذشتہ دو روز میں مذکورہ بالا، علاقوں سے 46 نکار فیمیلی کو سروس دی گئی اور کارپوریشن کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے. 

امکانات ہیں کہ مستقبل قریب میں یہ سنستھا خواتین اور بچوں کی صحت پر مزید کام کرتے ہوۓ شعبہء صحت کو تقویت بخشے گی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.