مشہور خبریں

عائشہ نگر سے نیا اسلامپورہ میں دادی کے گھر آئی 16 سالہ دوشیزہ کی خودکشی ، مقدمہ درج

 


مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں تعینات پولیس سپاہی ڈی ایل کولی (سٹی پولیس ) نے 8 اکتوبر 2023 کو ساڑھے 12 بجے عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں بذریعہ فون خبر دی کہ عائشہ نگر سونیا گاندھی کالونی گھر نمبر 3 میں رہائش 16 سالہ ثانیہ صدف عزیز شاہ نے 7 اکتوبر 2023 کو رات ساڑھے 8 بجے کے دوران اپنی دادی  قمرالنساء  محمّد عمر ساکن زبیر مسجد کے پاس سروے نمبر 42 نیا اسلامپورہ مالیگاؤں کے گھر پر چھت میں لگے لوکھنڈی پائپ میں اوڑھنی کا پھندا لگاکر پھانسی لگا لی ،

جسے اسکے چاچا رزاق گلاب شاہ انعامدار 38 سال ساکن کے جی این نگر مالیگاؤں نے بغرض علاج سول اسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکٹر اوم جادھو نے اسے ابتدائی جانچ میں مردہ قرار دیا ، اس معاملے میں عائشہ نگر پولیس نے پولیس سپاہی کولی کی خبر پر گناہ رجسٹر نمبر 04/023 قلم 174 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ دیگر تحقیقات پی ایس آئے آر ڈی پگارے کررہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.