مشہور خبریں

پولیس کا منشیات کے لیے خام مال سپلائی کرنے والے گودام پر چھاپہ ، کروڑوں روپے کا مال ضبط

 


ناسک / ناسک روڈ پولس کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے شندے گاؤں کے علاقے میں منشیات کے لیے خام مال سپلائی کرنے والے ایک گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کا سامان ضبط کیا ہے ۔

  

  دو دن قبل ممبئی کی ساکیناکہ پولیس نے شندے ایم آئی ڈی سی علاقے میں منشیات بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا تھا۔  اس چھاپے میں کروڑوں روپے مالیت کی خام مال اور منشیات قبضے میں لیتے ہوئے کچھ مشینری بھی ضبط کی گئی ہے ۔ 


مذکورہ فیکٹری کو ڈرگ مافیا للت پاٹل اور اس کا بھائی بھوشن پاٹل چلاتے تھے۔  دریں اثنا، ناسک روڈ پولیس نے منشیات کے لیے خام مال سپلائی کرنے والے گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کا خام مال قبضے میں لے لیا ہے ۔ 

سمجھا جاتا ہے کہ اس گودام میں بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء ہیں۔  فی الحال ناسک روڈ پولس کی ایک ٹیم موقع پر تعینات ہے۔  چھاپے سے منشیات کے مزید لیڈز ملنے کی توقع ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.