مالیگاؤں / مالیگاؤں تعلقہ کے چھوٹے سائنہ خرد میں آج صبح 9 بجے کے درمیان کنویں سے پانی نکالنے گیا نوجوان کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔
ملی تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک نے بتایا کہ آج صبح 9 بجے کے دوران چھوٹا سائنہ تعلقہ مالیگاؤں میں رہائش 36 سالہ پرشانت دیوی داس جادھو کنویں سے پانی نکالنے گیا تھا جہاں بیلنس بگڑنے کے سبب وہ پھسل کر کنویں میں جا گرا ، مقامی افراد نے اسے نکالنے کی کوشش کی مگر وہ نہیں نکال سکے ،
شام 4 بجے ہمیں حادثے کی اطلاع فون پر ملی جسکے بعد میں نے موقع پر پہونچ کر کنویں میں موجود 40 سے 45 فٹ گہرے پانی میں ڈوبی نوجوان کی لاش کو ایک گھنٹے میں نکال کر مقامی افراد کے سپرد کیا ۔ تادم تحریر نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی کے بعد آخری رسومات کے لئے اہل خانہ کے سپرد کی گئی ہے ۔