مشہور خبریں

رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی باتوں میں تاثیر نہیں، اسمبلی میں بولنے سے نہیں کاغذی کارروائی سے فیصلے ہوتے ہیں ،آن لائن رجسٹریشن کی شرائط ختم کرنے میں اسٹڈی گروپ کے رکن سماجوادی MLA رئیس شیخ کی جدوجہد کارفرما : مستقیم ڈگنیٹی

مالیگاؤں / مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ پاور کہ سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی شرائط ختم کردی جاتی ہے ۔اور 27 ہارس پاور رکھنے والے بنکروں کو ایک روپیہ اور 27 ہارس پاور سےکم رکھنے والے بنکروں کو 75 پیسہ  اضافی سبسڈی دی جائے گی ۔لیکن وزیر اعلیٰ کے اس اعلان پر کچھ لوگ کریڈٹ لینے کا سوانگ رچ رہے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ کام اسٹڈی گروپ کی محنت و جدوجہد سے ہوا ہے ۔اس لئے کہ ناگپور اسمبلی اجلاس میں رئیس شیخ کی نمائندگی سےاسٹڈی گروپ کی تشکیل اور پاورلوم سینٹرس کے دورہ اور بنکروں سے ملاقات کے بعد بنائی گئی رپورٹ سے لیکر آج اسمبلی میں ہوئے اعلان تک رئیس شیخ اور ابو عاصم اعظمی کی جدوجہد کارفرما رہی ہیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے منگل کی شب 8 بجے آگرہ روڈ شان ہند رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ناگپور اسمبلی اجلاس میں سب سے پہلے اسمبلی میں سادے پاورلوم مسائل پر آواز بلند کی تب ٹیکسٹائل منسٹر چندرکانت دادا پاٹل نے اسٹڈی گروپ بنایا ۔اور اس گروپ میں رئیس شیخ کو بھی شامل کیا ۔رئیس شیخ نے بنکروں سے ملاقات کرتے ہوئے رپورٹ تیار کی اور اسے حکومت کو پیش کیا ۔مالیگاؤں اور بھیونڈی میں سب سے زیادہ پاورلوم ہیں اور رئیس شیخ ایک اسٹڈی رکھنے والے ایم ایل اے ہیں انہیں پاورلوم کے مسائل معلوم ہیں انہوں نے اس مسائل کو اسمبلی میں بھی کاغذات کی شکل میں پیش کیا ۔اس ضمن میں 29 جون کو مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس میں ایک توجہ طلب تجویز رئیس شیخ نے پیش کی جس پر ٹیکسٹائل منسٹر چندرکانت دادا پاٹل نے فیصلہ لیا اور آج وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آن لائن شرائط کے خاتمہ کا اعلان کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے رئیس شیخ کے توسط سے ایک تجویز اسٹڈی گروپ اور حکومت کو یہ بھی دی تھی کہ یارن کی قیمت میں جو اتار چڑاؤ آتے ہیں اسے کنٹرول کرتے ہوئے بنکروں کو بھی رعایت دی جائے اس پر حکومت نے رئیس شیخ کو تحریری جواب دیتے کہا کہ یارن کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں خرید و فروخت  کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔ اس لیے حکومت کے لیے سوت کی بدلتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے آئندہ اس پر غور کیا جائے گا ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ میں مالیگاؤں کے شہریان اور بالخصوص بنکروں کی جانب سے ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ و چندرکانت دادا پاٹل کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی اسمبلی میں نمائندگی کے سوال پر کہا کہ صرف اسمبلی میں  بولنے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ کاغذی کاروائی کرنے سے فیصلے ہوتے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اگر ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے بولنے پر کچھ ہوا ہے تو وہ سرکاری کاغذات بتائیں جو مفتی اسمٰعیل کے نام سے جاری ہوا ہے ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں تین لاکھ سے زائد پاورلوم ہونے کے باوجود انہیں اسٹڈی گروپ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ مفتی اسمٰعیل کی بنکروں کیلئے کوئی جدوجہد نہیں ہے ۔پاورلوم کے مسائل بہت زیادہ ہیں صرف ایک منٹ میں پاورلوم کے مسائل پیش کرنے سےکام نہیں ہونے والا، اس کے لئے مدلل معلومات پیش کرنا پڑتی ہے ۔

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ فائرنگ معاملہ میں بھی مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی میں لیپا پوتی کی ہے ۔مفتی اسمٰعیل نے پولس کی سائٹ لی اور پولس کی تفتیش کو صحیح بتایا ہے ۔موصوف نے مفتی اسمٰعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ چاپلوسی کرکے اپنا نام بنا لیتے ہیں لیکن اسے نمائندگی نہیں کہتے ۔اسے چاپلوسی کہتے ہیں ۔اب انکے اسمبلی اور شہر میں بولنے سے کچھ نہیں ہوتا انکی باتوں میں کوئی اثر نہیں رہ گیا ہے ۔مولانا زائد ندوی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس جاری ہے اور شہر میں کئی علاقوں میں تین چار دنوں سے  ڈی پی نہیں اسے کونسی نمائندگی کہیں گے؟ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.