مالیگاؤں : مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں مسلم آبادی 99 فیصد سے زائد ہے ۔جب سے کارپوریشن پر کمشنر، منتری اور ایم ایل اے کا راج آیا ہے تب سے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی تعمیری کاموں سے کوسوں دور ہے ۔انکے دو سالہ راج میں مالیگاؤں آؤٹر حلقہ میں تعمیری و ترقی جاری ہے لیکن مالیگاؤں کو نظر انداز کر دیا جارہا ہے ۔اس کے باوجود ان دو سالوں میں مالیگاؤں کارپوریشن 650 کروڑ روپے مقروض ہوگئی ہے ۔اس طرح کا سنسنی خیز خلاصہ آصف شیخ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیر کو میں کمشنر کیساتھ دورہ کررہا تھا تو میں نے پوچھا کہ سچ کہنا کارپوریشن کتنے روپے کی مقروض ہوچکی ہے تو کمشنر نے کہا کہ اب تک تو 650 کروڑ روپے کارپوریشن پر قرض ہوگیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے دادا بھسے کے پاس رہن (گروی) رکھا ہوا ہے ۔
حبیب لانس میں پھل فروش اور سبزی فروش و تاجروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ سے آصف شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھکو چھوڑ کر شہر کے تمام لیڈران دادا بھسے کے آگے جھک گئے، ڈر گئے اور دب گئے ہیں لیکن میں لڑ رہا ہوں ۔انہوں نے کہاں کہ ہم نے بھی ماضی میں دادا بھسے کے ساتھ اتحاد کیا لیکن انہیں ایک باؤنڈری لائن تک سمیٹ کر رکھا تھا لیکن موجودہ ایم ایل اے و شہری لیڈران نے دو پانچ کروڑ کے کاموں کیلئے پورے شہر کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مجھکو بھی آفر آیا لیکن میں نے کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل کو 50 فیصد اور مالیگاؤں آؤٹر کو 50 فیصد تعمیری کام دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں شہر کے مفاد میں لڑتا رہونگا چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن کسی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکوں گا ۔
آصف شیخ رشید نے کہا کہ آج مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔جب میں ایم ایل اے تھا تب میں نے مسلم ریزرویشن، تعلیم، مذہب، اذان، جمعیتہ علماء اور ملی مسائل پر اسمبلی میں آواز اٹھائی، بم دھماکوں کے ملزمین ہندو فرقہ پرستوں اور گئو رکشکوں کیخلاف آواز اٹھائی ۔مسلسل ملی مسائل اور آرایس ایس کیخلاف بولنے کی پاداش میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک سازش کے تحت 2019 کے اسمبلی چناؤ میں میرے خلاف مفتی اسمٰعیل کو دو کروڑ روپے الیکشن فنڈ دیا تھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ بات آج مجھکو ایک بی جے پی کے لیڈر نے بتایا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے نے مسلمانوں کی ووٹوں کا سودا کیا ۔انہوں نے مہاوکاس اگھاڑی کی سرکار گرنے کے بعد شندے کی ہندتوا کے عنوان پر سرکار بننے سے لیکر راجیہ سبھا چناؤ میں ووٹنگ اور دو ایم ایل سی انتخابات میں بھی مفتی اسمٰعیل نے فرقہ پرست پارٹیوں شندے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار کو ووٹنگ کی ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ابھی چار جولائی کو مالیگاوں کے مسلمانوں نے بی جے پی کیخلاف 1لاکھ 98 ہزار ووٹوں کا ملک بھر میں ریکارڈ قائم کیا لیکن دوسرے ہی ہفتے مفتی اسمٰعیل بی جے پی اتحاد والی شندے گروپ کی امیدوار بھاؤنا گولی کو ووٹ دیتے ہیں ۔یہ قوم کے ساتھ غداری اور دھوکہ دہی کی ہے ۔
آصف شیخ رشید نے کہا کہ اویسی نے بھی مالیگاؤں کے نوجوان کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے ۔مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے ابھی تک مالیگاؤں کا دورہ نہیں کر سکے ۔مالیگاؤں میں مسلمانوں کیساتھ مآب لنچنگ ہوتی رہی، جانوروں کی پکڑ دھکڑ ہوتی رہی، مسلمانوں کیساتھ بھید بھاؤ ہوتا رہا اور مجلس کا نمائندہ سوتا رہا پھر بھی اویسی مالیگاؤں نہیں آئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نکلیں گے تو لوگوں کا خرچہ شروع ہوجائے گا لیکن آج انکا ہی خرچہ شروع ہو گیا ہے۔مفتی اسمٰعیل نے اپنی خود کی ناکامی کو قبول کیا،دوسرے کی آفس پر پریس کانفرنس لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم مینو فیسٹو پورا نہیں کر پائے ۔یہ مفتی اسمٰعیل کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
آصف شیخ رشید نے سبزی فروشوں، پھل فروشوں اور تاجروں سمیت شہریان مالیگاؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسمبلی چناؤ میں مجھکو ایک دن کی قربانی دیکر ووٹ دیں اور دلوائیں، میں پانچ سال تک آپکا خادم بن کر رہونگا ۔یہ وقت بہت نازک ہے ۔مالیگاؤں کے مسلمانوں کی نمائندگی کرنے اور شہر کو فرقہ پرستوں سے بچانے کیلئے میرا اسمبلی پہنچنا انتہائی ضروری ہے سماج کے ہر طبقہ کو ساتھ لیکر پورے پانچ سال تعمیر و ترقی، تعلیم و روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرونگا ۔حبیب لانس میں پر ہجوم میٹنگ جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی اور ہر طرف سے آصف شیخ زندہ باد، اگلا ایم ایل اے آصف شیخ کا نعرہ گونجنے لگا ۔ہزاروں افراد نے اس میٹنگ نما جلسہ میں شرکت کی اور آصف شیخ کو ایم ایل اے بنانے کا عہد کیا ۔اس پروگرام کی کامیابی کیلئے نہال حاجی، فقیرا حاجی، واحد بھائی نیشنل، سلطان میمبر، اکبر بھائی، حسین پہلوان، الطاف بھائی، رئیس بھائی کیلے والے، مظفر بھائی، رئیس بھانجا، جاوید بھائی سبزی والے، سلیم بھائی بابا، آصف بھائی، حسن بھائی وغیرہ نے اپنی خدمات پیش کی ۔