لونی کند / شکایت کنندہ کے خلاف دائر درخواست میں ایک نیل رپورٹ بھیجنے اور مستقبل کسی طرح کوئی پریشانی نہ ہو اسکے لئے 1 لاکھ روپئے رشوت طلب کرنے کے معاملے میں لونی کند پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ جس پولس افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کا نام چیتن چندرکانت تھوربولے (عمر-36 سال پوسٹ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر، واگھولی پولس چوکی، لونی کند پولیس اسٹیشن، پونہ سٹی کلاس-2 ) ہے۔ اس معاملے میں ایک 32 سالہ شخص نے محکمہ انسداد بدعنوانی (اے سی بی ) میں شکایت درج کرائی تھی ۔
موصولہ شکایت کی جب محکمہ انسداد رشوت ستانی نے تصدیق کی تو پتہ چلا کہ پبلک سیوک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر چیتن تھوربولے نے شکایت کنندہ کے خلاف آئی داخل عرضی پر نیل احوال بھیجنے و مستقبل میں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اسکے لئے 5 لاکھ روپے رشوت مانگی۔ جس کے بعد اے سی بی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں لونی کند پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات پونے کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مادھوری بھوسلے کر رہی ہیں۔