مشہور خبریں

وزیر اعلی میری پیاری بہن یوجنا درخواست فارم بھرنے کے لیے نئی ویب سائٹ کا آغاز

ناسک/ مہاراشٹر کی حکومت نے 28 جون 2024 کو ریاست میں خواتین کی معاشی آزادی، ان کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے اور خاندان میں ان کے اہم کردار کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست مہاراشٹر کی "مکھیا منتری ماجھی لڑکی بہن" اسکیم کے آغاز کو منظوری دی۔  اس اسکیم کے ذریعے مہاراشٹر میں 21 سے 65 سال کی عمر کی اہل خواتین کو 1,500 روپے کا مالی فائدہ DBT کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

  وہیں خواتین و بچوں کی ترقی کے محکمہ نے 1 اگست 2024 سے ماجھی لاڈکی بہین یوجنا کے تحت استفادہ کنندگان کی درخواست کے عمل کو ممکن بنانے اور یوجنا کے عمل کو آسان کرنے کیلئے اسکیم کے فوائد کے لیے اہلیت، نااہلی اور درخواست فارم کے بارے میں معلومات
https://ladakibahin.maharashtra.gov.in/
 اس ویب سائٹ پر مستفید ہونے والوں کے لیے دستیاب کر دی گئی ہیں۔  استفادہ کنندگان جنہوں نے پہلے  ایپ پر درخواست بھر دی ہے انہیں اس ہی ناری شکتی دُت پورٹل پر فارم بھردیا ہے انھیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلع کلکٹر جلج شرما نے دلچسپی رکھنے والے استفادہ کرنے والوں سے اپیل کی ہے جنہوں نے ابھی تک اپنی درخواستیں نہیں بھری ہیں وہ اس ویب سائٹ کے ذریعہ اپنی درخواستیں بھریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.