مشہور خبریں

زمینی تنازعہ پر چل رہی لڑائی پر پولیس کو مداخلت کرنا مہنگا پڑ گیا ، سنئیر پولیس انسپکٹر پر چاقو سے قاتلانہ حملہ ، پی آئے سنیل پوار زخمی

ناسک / امبڈ علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ۔ ملی تفصیلات کے مطابق امبڈ پولیس کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ کیول پارک علاقے میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا ہے، پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جبکہ امبڈ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سنیل پوار نے دونوں گروپوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ حملہ آور نے انکے دونوں ہاتھ پر چاقو سے حملہ کر انھیں جان سے مارنے کی کوشش کی جس میں پوار کے دونوں ہاتھ شدید زخمی ہو گئے۔  اس کے بعد غنڈوں اور ان کے حامیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ 

شہری اب سوال کرنے لگے ہیں اور غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں، اگر قانون کے محافظ پولیس پر غنڈوں کی جانب سے ایسے حملے کیے جائیں گے تو عام شہریوں کا کیا ہوگا؟  واقعے کے بعد مزید پولیس فورس کو موقع پر بلایا گیا اور حملہ آوروں کو جیل بھیج دیا گیا ، لڑائی کی وجہ ؟  جگہ کس کے قبضے میں ہے اس پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا۔ کیول پارک کے پاس آبائی زمین ہے جو ایک بلڈر کو فروخت کر دی گئی ہے۔  حملہ کرنے والے ملزمان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جن کے نام اراضی ہے وہ انتقال کرچکے ہیں اور بلڈر نے ہمارے جعلی دستخط لے کر زمین پر جعلسازی کرکے گالے تعمیر کئے ہے۔  بلڈر سوناونے کے مطابق جب وہ عدالت گئے تو عدالت نے سائٹ پر نل کے کنکشن کی اجازت دے دی، لیکن نل کنکشن کی مخالفت کی وجہ سے تنازعہ بڑھ گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.