مشہور خبریں

رونق آباد میں پاور ڈی پی خراب ہونے پر آصف شیخ کی رہنمائی میں ریاض کچی نے نئی ڈی پی فوری تبدیل کروائی


مالیگاؤں / رونق آباد گارڈن میں نصب پاور ڈی پی دوپہر بارہ بجے کے درمیان اچانک دھماکے کے ساتھ خراب ہو گئی تھی ، کچھ ہی دیر میں پاور سپلائی بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے ساکنین میں بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا ، وہیں علاقے کی خواتین میں ڈی پی خراب ہونے پر نئی ڈی پی نصب کرنے میں دو تین دن لگنے کی بات کو لیکر بے چینی پھیل گئی تھی ، ایسے میں علاقے کے معروف سماجی خادم ریاض کچی نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی رہنمائی میں فوری طور پر محکمہ بجلی سپلائی افسران سے رابطہ کر کچھ ہی دیر میں نئی ڈی پی کا نظم کر ڈی پی تبدیل کرنے کا کام شروع کیا ،

 
اور رات 11 بجے تک کام کو مکمل کرتے ہوئے پاور سپلائی حسب معمول مہیا کر ساکنین کو راحت پہونچائی ، اس موقع پر علاقے کے سابق کارپوریٹر فرید قریشی ، عظیم ایس ڈی پی آئی وغیرہ افراد بھی موجود تھے ۔ اس بروقت نمائندگی پر طاہر بھائی کرانہ والے ، پرویز خان (بابر ہوٹل ) ، ساجد خان چکی والے ، عابد خان چکی والے ، اقبال ٹرالی والا ، مقصود باغبان ، عاقب باغبان ، عقیل حلوائی ، نعیم سر ، رشید باباکرانہ والے و علاقے کے سکینن کے علاوہ عضباء سوسائٹی ، لوک ہت تنظیم ، مولانا آزاد پبلک لائیبریری و نوجوانان رونق آباد نے ریاض کچی صاحب کو نیک خواہشات کے ساتھ انکا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.