مالیگاؤں / مجلس اتحاد المسلمین کا پہلا انتخابی جلسہ خیابان نشاط چوک پر منعقد ہوا ابتدائی تقریر ببو ماسٹر نے کی یکے بعد دیگرے یوسف الیاس، عبدالمالک سابق میئر، ڈاکٹر خالد پرویز نے کیے عبدالمالک نے کہا کہ فائرنگ کے دوسرے دن شیخ آصف نے بی جے پی کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے صبح 7 سے دس بجے تک بات چیت کی ہے کال ہسٹری ریکارڈ ثبوت ہے یہ فرقہ پرست BJP کے مشن کی سازش کا حصہ ہے شیخ آصف کا سیاسی گارڈ آف فادر دیویندر فڑنویس ہے ہمیں قوم و ملت کا سودے بازی کرنے والے کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے جلسہ کی اختتامی تقریر کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی و نامزد امیدوار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ یہ الیکشن شہر کیلئے اچھائی و برائی کا فیصلہ کرنے اور اچھائی و برائی کے مقابلے والا الیکشن ہے مَیں نے 2019 میں اسمبلی الیکشن جیتنے کے بعد اپنی اور شہر کی دینی ملی شناخت کو باقی رکھا مَیں نے شہر کے حق میں نمائندگی کی ہے شہر و قوم و ملت کا سودا نہیں کیا، ہمارا شہر مسجدوں میناروں علماء و ائمہ مدارس دینیہ وغیرہ بنیاد پر مشتمل مذہبی شناخت والا شہر ہے یہاں کے دینی مدارس پوری دنیا میں اپنی ایک پہچان و خدمات رکھتے ہیں جامعۃ الصالحات سے ایک وقت تھا 40 ممالک کی لڑکیاں دینی تعلیم حاصل کرتی تھی عالمہ و حافظہ بن کر اپنے وطن جاکرکے دین کا بیڑہ اٹھایا، مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ماضی میں ہم نے جن کو چن کر دیا انکا کاروبار نہیں پوچھا یہ لوگ سرکاری جگہوں کے ساتھ کمزوروں غریبوں مظلوموں کی جگہ پر قبضہ کر لیا اور نالہ راستے کی جگہ کو پاٹ کر پلاٹنگ کرکے فروخت کر دیا پورے شہر میں جو نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور اس کا استعمال ہورہا ہے اسکی حصہ داری اور سرپرستی یہی لوگ کر رہے ہیں عبدالمالک سابق میئر پر جان لیوا حملہ ہوا تھا کس نے کیا، شہر جانتا ہے مگر جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ خود پولس خبری ہے اپنے کچھ ساتھیوں کو جنھیں انھوں نے دو نمبری کاروبار سے لگایا ہے انھیں کی پولس کو خبر دے کر ریڈ کرواتے ہیں اور پھر انھیں لوگوں پر احسان تلے دبانے کیلئے پولس سے چھوڑانے آجاتے ہیں انھیں بلیک میل کر اپنے پاس رکھتے ہیں مَیں ایسے پولس آفیسران کو جانتا ہوں جو انکے رابطے میں ہیں ان میں سے اکثر لوگ ان سے خوش نہیں ہیں مجبوری میں انکے ساتھ ہیں یہ لوگ شہر کے غنڈہ عناصر نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت و نشہ کرنے والوں کو جمع کیا ہے انکا اسٹیج دیکھیں اور ہمارا اسٹیج دیکھیں الحمداللہ عزت دار لوگ موجود ہیں یہ الیکشن اچھائی اور برائی کا مقابلہ کرنے والا ہے یہ شہر کے بچوں نوجوانوں کا مستقبل خراب کرنا چاہتے ہیں شہر کو تعمیر و ترقی سے کوسوں دور لے جانا چاہتے ہیں اسی طرح شہر کیلئے نقصان دہ ثابت ہوۓ ہیں جب 2019 کا الیکشن ہارے تو 40 ہزار ووٹ کٹ کروایا اور خود ہی اعلان کرتے تھے یہ بوگس ووٹ ہیں پارلیمنٹ الیکشن 2024 میں لوگوں نے دیکھا انکے ووٹ شیخ آصف نے کٹوائی تھی وہ ووٹ دینے سے محروم رہے پولنگ بوتھ سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا، 2014 شیخ رشید مرحوم نے شیخ آصف سے کہا تھا کہ 22 ہزار بوگس ووٹ کی وجہ سے تو الیکشن جیتا ہے اس مرتبہ 30 ہزار بوگس ووٹ انکا پروگرام ہے اگر آپ ووٹ دینے گئے اور کسی نے بوگس ووٹ کردیا ہے تو آپ اپنی ووٹ قانون کے مطابق آدھار کارڈ ووٹر سلپ پولنگ آفیسر کو بتاۓ ووٹ کرکے گھر جائیں اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا پولس ڈپارٹمنٹ کو اس سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں پھر کہتا ہوں شیخ آصف کے ساتھ رہنے والوں کے ساتھ ہتھیار ہوتا ہے پولس ڈپارٹمنٹ تلاشی لے کر کاروائی کریں، اگر خدانخواستہ کچھ ہوا اور پبلک نے ان کے ساتھ کچھ کیا تو پوری ذمہ داری پولس انتظامیہ پر ہوگی یہ شہر غنڈہ گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوا ہے آج شہر کے لوگ برائی کے خاتمے کیلئے برائی کو دل میں برا سمجھ رہا ہے اسکو ہاتھوں سے یا زبان سے روکنے کیلئے کوئی آگے نہیں بڑھا رہا ہے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں ایمان کا پہلا درجہ اختیار کرنا ہوگا گناہ گار بزدل ہوتا ہے عتیق کمال کے بھتیجے لقمان انیس کمال کو خالد حاجی نے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں الیکشن کے بعد ہاتھ پیر توڑنے کی دھمکی دی لیکن لقمان احمد نے ہمت سے کام لیا اور کہا ابھی توڑ میرا ہاتھ پیر خالد حاجی نے سم مار دیا چلتے بنا آپ اگر ظلم برداشت کرتے رہوں گے تو یہ آپ کے ساتھ مسلسل ہوتا رہے گا اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوگئے تو کوئی غنڈہ عناصر کی دادا گیری چلے گی نہیں، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ میرے پانچ سالہ کارکردگی اطمینان بخش رہی ہیں جسکی وجہ سے مجلس اتحاد المسلمین نے مجھے دوبارہ پانچ سال کیلئے ٹکٹ دیا عبدالماجد حاجی نے پارٹی کا ٹکٹ AB فارم لے کر ابھی اسٹیج پر آئے ہیں، اور دو چار دن میں ہم اپنا نومینیشن فارم بھرے گے ہم نے وارڈ نمبر 17 میں 15 کروڑ 76 لاکھ روپے کا تعمیری کام کیا ہے جسمیں سے نعمانی پل کی تعمیر اور 5 سے چھ مقامات پر بیت-الخلا بنے گی ہم نے ہماری ماؤں بہنوں سے وعدہ کیا تھا وہ وفا ہورہا ہے آپ سے گزارش ہے اپنا اور اپنے شہر کا الیکشن سمجھتے ہوئے مجلس کے نشان پتنگ پر ووٹ کریں اور بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، یاد رہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے اس موقع پر سماجوادی پارٹی چھوڑ کر مجلس میں شمولیت اختیار کرنے والے احتشام بیکری والا کا شاندار استقبال کیا گیا اس جلسہ میں یونس عیسٰی، یوسف الیاس، ڈاکٹر خالد پرویز، حاجی مکی سیٹھ، عبدالمالک بکرا والا، عبدالمالک، تنویر کارپوریٹر، کلیم دلاور، ساجد ممبر، ایاز ہلچل، رمضو ممبر، گریس بورسے، سبھاش پہلوان، عبدالماجد حاجی، مولانا علیم فلاحی، محمد حسین انصاری وغیرہ درجنوں سرکردہ شخصیات موجود تھے.
خیابان نشاط چوک پر مجلس اتحاد المسلمین کا پہلا انتخابی جلسہ عام ،غنڈہ گردی، نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور اسکے استعمال کے خاتمے کیلئے ہمیں ووٹ کرنا ہوگا : مفتی اسمٰعیل قاسمی ،شیخ آصف کا سیاسی گارڈ آف فادر دیویندر فڑنویس ہے ، اسی نے فرقہ پرستوں سے قوم کا سودا کیا ہے : عبدالمالک سابق میئر
0
اکتوبر 23, 2024