مشہور خبریں

سیاسی و عوامی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آصف شیخ کا 28 اکتوبر کو امیدواری عریضہ فارم بھرنے کا اعلان ،پیر کو آگرہ روڈ KD آفس کے پاس دعا کے بعد جلوس کی شکل میں آصف شیخ پرانت آفس پہنچیں گے، عوام سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اپیل


مالیگاؤں / پریس ریلیز / مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی  کے امیدوار آصف شیخ رشید 28 اکتوبر بروز پیر کو دوپہر میں 12 بجے اپنا امیدواری فارم بھرنے جائیں گے ۔موصوف آگرہ روڈ KD آفس کے پاس سے جلوس کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں نکل کر پرانت آفس پر اپنا عریضہ فارم داخل کرینگے ۔اس طرح کی اطلاع انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے صدر خطیب نوید نے ایک پریس ریلیز میں دی ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے میڈیا بیان میں کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی سے میں چناؤ میں امیدواری کررہا ہوں اور اپنا عریضہ فارم بھرنے کیلئے پیر کوو دوپہر میں بارہ بجے ہزاروں عوام کی موجودگی آگرہ روڈ سے پرانت آفس جائیں گے ۔

انہوں نے شہر کی عوام بالخصوص خانوادہ شیخ رشید اور آصف شیخ کے ہمدردوں، ورکروں اور پارٹی کے ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں تاکہ اپوزیشن کے ہوش اڑ جائیں ۔اصف شیخ نے بتایا کہ ہم عوامی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی چناؤ میں امیدواری کا عریضہ فارم بھرنے جارہے ہیں اور اسی جوش و خروش اور ہوش کے ساتھ پورا چناؤ لڑینگے ۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ عوام اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.