مشہور خبریں

مدرسه ریاض الجنه فردوس گنج میں زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت کے پہلے سلیب کا کام مکمل ، چھ منزلہ عمارت مخیر حضرات کے تعاون کی منتظر ، مدرسہ ریاض الجنه مشکلوں اور آزمائشوں کا سفر کرتے ہوئے اپنا تعلیمی سفر روز بہ روز مضبوط بنانے میں ہر قدم آگے بڑھنے میں گامزن

مالیگاؤں / مالیگاؤں کے مدارس کی صف میں اپنا مقام بنانے والے دینی تعلیمی مرکز المعروف مدرسہ ریاض الجنه آج کسی طرح کے تعارف کا محتاج نہیں ہے ، اس چھوٹے سے دینی تعلیمی ادارے نے مشکلوں اور آزمائشوں کا سفر کرتے ہوئے اپنا تعلیمی سفر روز بہ روز مضبوط بنانے میں ہر قدم آگے بڑھ رہا ہے ، ایسے میں مضافاتی علاقوں سے دینی تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے آنے والے بچوں کی بڑھتی تعداد اور جاری مکتب کی تنگ دامنی کے سبب مضافاتی علاقوں میں دینی تعلیم کی فکر اور درد رکھنے والے مدرسہ ریاض الجنه کے بانی و ناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی نے مدرسہ ریاض الجنه کی نئی چھ منزلہ عمارت کی تعمیر کا عزم کیا ہے ، جس کے لئے شہر کے مخیر حضرات سے اس دینی و تعلیمی ادارے کی جلد تعمیر میں معاونت کرنے کی اپیل کی ہے ، 

معلوم ہوکہ اس چھ منزلہ عمارت کے پہلے سلیب کو بھرنے کا کام انجام دیا گیا جس کا افتتاح بدست حضرت مولانا نعیم الظفر صاحب ملی ندوی دامت برکاتهم کے ہاتھوں عمل میں آیا ،  20 اپریل بروز اتوار کو ہوئے اس کام کی شروعات پر مخیر حضرات کے تعاون و دعاؤں کی برکت سے مدرسه ریاض الجنه کے لئیے خریدی گئی زمین فردوس گنج(حضرت علی چوک) مدرسه کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے ، جس میں بیسمینٹ کے ساتھ میں پہلے سلیب کا کام مکمل هوا ، وہیں ابھی 6 منزله عمارت تعمیر کرنا باقی ہے ، تعمیر کا کل بجٹ 1 کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ہے ، جس کے لئے شہریان کا تعاون درکار ہے ، وہیں سامان کی شکل میں اینٹ ریتی کھڑی سیمینٹ اسٹیل اور مزدوری دینے کےلئے نقد رقومات کی سخت ضرورت ہے ، جو حضرات تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ مدرسہ ریاض الجنه کے بانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی سے اس نمبر 9372660777 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.