مشہور خبریں

کارپوریشن چناؤ کے پیش نظر آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر ہنگامی میٹنگ ،پارٹی کے تمام ورکروں، ہمدردوں، عہدیداروں اور وارڈ وائز بوتھ ورکروں سے شرکت کی اپیل

مالیگاؤں /  انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے میونسپل کارپوریشن چناؤ کیلئے کمر کس لی ہے، جہاں پارٹی ورکروں کو آصف شیخ رشید نے وارڈ میں پھیل جانے کی ہدایت دی ہے وہیں انہوں نے کارپوریشن کی ووٹر لسٹ پر بھی کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اسی ضمن میں مورخہ 13 ستمبر بروز سنیچر کو رات 8 بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس طرح کی تفصیلات پارٹی کے مقامی صدر اعجاز عمر اور قومی صدر نوید خطیب احمد نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کے توسط سے دی ۔
انہوں نے بتایا کہ اس ہنگامی میٹنگ میں کارپوریشن چناؤ کے تناظر میں وارڈ وائز بوتھ ورکروں اور خواہش مند امیدواروں کو مزید حکمت عملی و سیاسی چال بازیوں سے روشناس کرایا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی بھی طرح کی کوئی خامی باقی نہ رہے ۔انہوں نے موجودہ حالات میں کارپوریشن چناؤ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ ہر وارڈ سے اسلام پارٹی کے کارپوریٹرس کو کامیاب کرنے کیلئے جدوجہد کس طرح کرنی ہے اسکی تفصیلات بھی دی جائے گی ۔اس موقع پر پارٹی کے تمام عہدیداروں ورکروں اور خواہش مند امیدواروں کے علاوہ بوتھ ورکروں سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.