مشہور خبریں

بریکنگ نیوز : مالیگاؤں ہائی اسکول معاملے میں 3 بڑے آفیسران گرفتار ، چیرمین ، ہیڈ ماسٹر ، پانچ اسکول انتظامیہ اور 13 اساتذہ ، تین افسران سمیت 21 افراد پر مقدمہ درج ، اب تک ناسک سمیت مالیگاؤں میں پانچ ایف آئی آر درج ، گرفتار افسران کی کل کورٹ میں پیشی


مالیگاؤں :  ناگپور کے بعد ناسک ضلع میں تعلیمی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا اور اب تک ناسک سمیت مالیگاؤں میں پانچ ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے ۔اسی سلسلے میں کئی افراد فرار ہیں تو کئی اساتذہ پر کارروائی کی تلوار لٹک رہی ہیں وہیں آج رات دیر گئے یہ خبر سامنے آئی کہ ناسک ضلع کے تین بڑے آفیسران کو اکنامک آفینس ونگ گرفتار کرلیا ہے ۔جس سے تعلیمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع پریشد کے سیکنڈری ایجوکیش آفیسر پروین پاٹل ،ادوئے دیورے اور پے یونٹ کے سپرنٹنڈنٹ سدھیر پگار کو ناسک اکنامک آفینس ونگ نے دوپہر تین بجے پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا اور رات نو بجے انہیں ملزم بناتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں ہائی اسکول کے سلسلے میں پوار واڑی پولس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ان آفیسران کو ملزم بنایا گیا ہے ۔مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی بار ایکساتھ تین بڑے آفیسر کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے تعلیمی حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔
اس سلسلے میں ناسک اکنامک آفینس ونگ کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ان آفیسران پر الزام ہے کہ انہوں نے اساتذہ کی تقرری کے معاملے میں بدعنوانی کی ہے ۔ اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کل بروز بدھ کو ان آفیسران جو مالیگاؤں کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔مالیگاؤں ہائی اسکول کیس میں اب تک 21 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے،جن میں چیرمین، ہیڈ ماسٹر سمیت پانچ اسکول انتظامیہ اور 13 اساتذہ اور تین افسران شامل ہیں ۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کوئی بڑا معاملہ سامنے آیا ہے جو اتنے بڑے آفیسران کو گرفتار کیا گیا ہے؟ یہ تو پولس انکوائری کے بعد ہی سامنے آئے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.