مشہور خبریں

اعجاز بیگ کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

مالیگاؤں / بروز جمعرات شام سوا سات بجے کے درمیان رہبر کوچنگ سینٹر کے پاس سماج وادی پارٹی کے اہم رکن انیس مستری اپنے نواسے کے انتظار میں کھڑے تھے کی اسی دوران کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ کا وہاں سے گزر ہوا اور انہوں نے انیس مستری کو دیکھتے ہی اپنی رکشا رکوائی اور کہنے لگے کے کیا  رے تم لوگ بہت تحریک چلارے کب آرے گوبر مارنے ایسا بولتے ہوئے مجھے اور شان ہند کو گالیا دی اور دھمکی دیا کے تیرے کو دکان پر آکر بتاتا تمہاری کتنی اوقات ہے ، اسطرح کی معلومات آج سٹی پولیس اسٹیشن احاطے سے انیس مستری نے میڈیا نمائندوں کو دیتے ہوئے کہا کہ اعجاز بیگ بہت طاقت ور ہوگا گولی والا ہوگا ، دادا ہونگا سکے وقت کا بہت بڑا 2 نمبری ہوگا ، مگر میں کبھی ایک طمانچہ مار دیتا تو اسکی عزت کا کیا ہوتا اسکا تو پانی اتار دیتا مگر میں نے ایسا نہیں کیا اس طرح کے جملوں کا اظہار کرتے ہوئے انیس مستری نے اعجاز بیگ اور انکے درمیان ہوئی لفظی جھڑپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کے میں نے سٹی پولیس اسٹیشن میں اسکی شکایت درج کروائی ہے ، پولیس سی سی ٹی کیمروں کی جانچ کرتے ہوئے اس پر سخت کارروائی کریں ، وہیں ہم نے اعجازبیگ کو جو 15 دن کا الٹی میٹم دیا تھا اس پر ہم قائم ہے اگر اس نے 15 دن میں معافی نہیں مانگا تو ہم ہر حال میں  اسکا منہ بھی کالا کرینگے اور اس پر گوبر بھی مارینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.