مشہور خبریں

مسیح اللہ بیسٹ کے ذاتی خرچ سے مولانا حنیف ملی نگر کے کئی الیکٹرک پول پر پلاسٹک پائپ نصب

مالیگاؤں / نئی وارڈ رچنا کے مطابق مالیگاؤں میونسپل وارڈ نمبر 15 کے دت نگر بنام مولانا حنیف ملی نگر میں گذشتہ جمعہ کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک الکٹرک پول میں کرنٹ اُترنے کی وجہ سے 2 بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کر دی، کیونکہ اسی مقام پر روزانہ بچے بھی کھیلتے ہیں اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

اس صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے وارڈ کے سرگرم سماجی خادم اور سماجوادی پارٹی کے اہم ذمہ دار مسیح اللہ بیسٹ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے پاور سپلائی کمپنی MPSL کے انجینئر اور وائرمین کو موقع پر بلایا۔ تکنیکی جانچ کے بعد پول کی وائرنگ تبدیل کروائی گئی جس سے کرنٹ کا مسئلہ ختم ہوگیا۔
مگر مسیح اللہ بیسٹ نے محض وقتی مسئلے کے حل پر اکتفا نہیں کیا بلکہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جیب سے خرچ کرکے کئی الکٹرک پول پر پلاسٹک کے پائپ لگوائے۔ ان پائپوں کی وجہ سے مستقبل میں کرنٹ اُترنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے اور بچے بھی بلا خوف و خطر کھیل سکیں گے۔

علاقے کے مکینوں نے مسیح اللہ بیسٹ کے اس بروقت اور قابلِ تقلید اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عوام نے کہا کہ "مسیح اللہ بیسٹ نے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی ہے، اپنے ذاتی خرچ سے پول پر پلاسٹک پائپ لگوا کر انہوں نے ہمیں اور ہمارے بچوں کو ایک بڑے خطرے سے بچا لیا ہے۔"

دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ عوام نے مسیح اللہ بیسٹ اور سماجوادی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.