مشہور خبریں

عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم کے پاس مشرقی اقبال روڈ پر پول ہٹنے کے بعد اُبھرا ہوا پوائنٹ حادثات کا سبب ،"اگر دو دن میں پول نصب نہیں ہوئے تو ہم عوامی طاقت کے ذریعے یہ کام کروانا خوب جانتے ہیں : مسیح اللہ بیسٹ

مالیگاؤں / وارڈ نمبر 15 کی اہم شاہراہ مشرقی اقبال روڈ جو حال ہی میں نئی تعمیر ہوئی ہے، وہاں شہریوں کو ایک سنگین مسئلے کا سامنا ہے۔ چند دن قبل سڑک کے بیچ نصب دو الیکٹرک پول جھکنے کے بعد pwd اور ٹھیکیدار کے ذریعے ہٹا دیے گئے، مگر ان کے ہٹائے جانے کے بعد سڑک پر تقریباً ایک سے دو فٹ کے اُبھار باقی رہ گئے۔

یہ اُبھرا ہوا پوائنٹ رات کے وقت بائیک سواروں اور دیگر سواریوں کے لیے خطرناک حادثات کا سبب بن رہا ہے۔ دوسری طرف بجلی کے پول نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر اندھیرا چھا گیا ہے جس سے عوام میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
اس صورتحال پر سماجوادی پارٹی کے سرگرم ذمہ دار مسیح اللہ بیسٹ نے pwd انتظامیہ اور متعلقہ ٹھیکیدار سے رابطہ کیا، سخت ناراضگی ظاہر کی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کی مداخلت کے بعد ٹھیکیدار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے 2 سے 3 دنوں میں اُبھرا ہوا پوائنٹ ختم کر کے نئے الیکٹرک پول نصب کر دیے جائیں گے اور روشنی بحال کر دی جائے گی۔

مسیح اللہ بیسٹ نے واضح الفاظ میں کہا: "اگر دو دن میں پول نصب نہیں ہوئے تو ہم عوامی طاقت کے ذریعے یہ کام کروانا خوب جانتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.