مالیگاؤں / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات کے پیشِ نظر سماجوادی پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے نیز کامیابی حاصل کرنے کیلئے وارڈ نمبر 6 نیا اسلامپورہ کی وارڈ کمیٹی کی جانب سے ایک اہم انتخابی میٹنگ مورخہ 10 اکتوبر 2025ء بروز جمعہ شام 7 بجے بمقام عائشہ امیر ہال، سروے نمبر 42 پر منعقد کی جا رہی ہے۔
اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کی صدر شانِ ہند نِہال احمد اور یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی اپنی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ لیڈران کی رہنمائی میں وارڈ کی انتخابی تیاریوں اور کامیابی کی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔
یہ میٹنگ دراصل وارڈ نمبر 6 کو بنیاد بنا کر مالیگاؤں میں سماجوادی پارٹی کی نئی حکمتِ عملی اور تنظیمی منصوبہ بندی کا آغاز ہے۔ اس میٹنگ میں شہر کی سیاسی فضا، عوامی رجحانات، اور پارٹی کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ لیڈران شہر کے مختلف وارڈز میں پارٹی کی سرگرمیوں کو زیادہ فعال بنانے، نئے افراد کو شامل کرنے، خواتین و نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے، اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرنے کی عملی راہ متعین کریں گے۔
اس میٹنگ میں یہ طے کیا جائے گا کہ کس طرح وارڈ نمبر 6 کی کامیابی کو مثال بنا کر شہر بھر میں پارٹی کی مضبوط جڑیں قائم کی جائیں اور عوامی اعتماد کو ایک منظم طاقت میں بدلا جائے۔
یہ میٹنگ صرف ایک انتخابی مشاورت نہیں بلکہ سماجوادی پارٹی کے نئے سفر، نئی توانائی اور عوامی خدمت کے عزم کا اعلان ہے۔
وارڈ کمیٹی کی جانب سے تمام سماجی اداروں، کلبوں، سوسائٹیوں، نوجوانوں اور وارڈ کے بااثر شہریوں سے پُرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس میٹنگ میں ضرور شریک ہوں اور پارٹی کے مضبوط لائحہ عمل کا حصہ بنیں۔
نوٹ: میٹنگ وقتِ مقررہ شام 7 بجے شروع ہو جائے گی۔ تمام ورکرس، ذمہ داران، عہدیداران، ہمدردان اور سماجی شخصیات سے وقت پر پہنچنے کی گزارش کی گئی ہے۔
