وارڈ نمبر 15 سے مجلس امیدوار فردوس جہاں کا عریضہ فارم مسترد ،سماجوادی پارٹی امیدوار ببلو قریشی کی والدہ کا کامیابی کی طرف بڑھا قدم ،جو پارٹی اپنے فارم درست نہیں بھر سکتی وہ جنم داخلہ،این آر سی و ایس آئی آر میں عوام کی کیا خاک رہنمائی کرینگی : شان ہند
0
دسمبر 31, 2025
مالیگاؤں : 31 دسمبر / کارپوریشن چناؤ کے ضمن میں آج عریضہ فارم کی جانچ و اعتراض کیلئے پارٹیوں کے امیدواروں کو طلب کیا گیا تھا جہاں وارڈ وائز کارپوریشن کے سینٹر پر عوامی نمائندے اپنے اپنے وکیل کے ہمراہ مخالف امیدوار کے فارم پر اعتراض اٹھا رہے ہیں درست آبجیکشن پر سماعت کے بعد فیصلہ کیا جارہا ہے بالکل اسی طرح سماجوادی پارٹی نے اپنے وکلاء کیساتھ اپنے امیدواروں کی جانب سے سماعت و آبجیکشن لیا اور وارڈ نمبر پندرہ گولڈن نگر علاقہ سے مجلس امیدوار فردوس جہاں محمد ایاز کا داخل کردہ فارم پر اعتراض اٹھایا کہ یہ امیدوار ٹھیکہ دار ہے ۔ جس کا ثبوت بھی ایڈوکیٹ توصیف، ایڈوکیٹ خالد اور ایڈوکیٹ سہیل نے الیکشن آفیسر کو دیا، جس پر سماعت کے بعد الیکشن فیصلہ آفیسر نے مجلس امیدوار فرودس جہاں محمد آیاز کا فارم مسترد کردیا، یہ آبجیکشن سماجوادی پارٹی کی امیدوار زاہدہ محمد رفیق قریشی کی جانب سے لیا گیا تھا ۔اس طرح کی تفصیلات مستقیم ڈگنیٹی نے دی ۔اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ جو لوگ اپنے فارم درست نہیں بھر سکتے وہ این آر سی اور ایس آئی آر و جنم داخلہ معاملہ میں عوام کی کیا خاک رہنمائی کرینگے، یہ عوام کو سوچنے کا مقام ہے ۔انہوں نے مجلس پر بھی سخت تنقید کی ۔
