مشہور خبریں

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن : I.S.L.A.M پارٹی نے میئر بنانے کی سمت بڑھایا ایک قدم ، منیرہ شیخ فقیر محمد بلا مقابلہ منتخب

مالیگاؤں : 31 دسمبر / مالیگاؤں شہر I.S.L.A.M پارٹی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن میں اپنی سیاسی چال چلتے ہوئے کارپوریشن پر اپنا مئیر بیٹھانے کی سمت ایک قدم آگے بڑھایا ، وہیں سال 2025 کے اختتام کا آج آخری دن ہے اور اسی سال کے آخری ایام میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی سیاست میں تاریخ مرتب ہوگئی ہے ۔ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی وارڈ نمبر 6 سے امیدوار پہلی خاتون کارپوریٹر منیرہ فقیر محمد بلا مقابلہ منتخب ہوگئی ہے ۔ قائد و بانی آصف شیخ رشید و پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد کی سرپرستی میں پارٹی کو پہلی تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 6 سے جنرل لیڈیز سیٹ پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی امیدوار منیرہ فقیر محمد نے پرچہ نامزگی داخل کیا تھا جہاں سے حزب مخالف امیدوار کے فارم داخل نہ کرنے اور ایک امیدوار کے دو مقام پر فارم داخل کرنے کے پر جب جانچ پڑتال کی گئی تو آفیسران کی جانب سے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی امیدوارہ منیرہ فقیر محمد بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔اس طرح کی تفصیلات پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد نے دی۔انہوں نے بتایا کہ یہ اسلام پارٹی کی پہلی تاریخی جیت ہے، انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 2025 کے آخری ایام میں ہم نے تاریخ مرتب کی ہے اسی طرح 2026 کے آغاز پر بھی ہم کارپوریشن کی سیاست میں تاریخ مرتب کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.