مالیگاؤں : 26 دسمبر / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ کے ضمن میں کانگریس پارٹی نے مجلس اتحاد المسلمین سے اتحاد کا فیصلہ کیا تھا ۔ہم نے مجلس کے مفتی اسمٰعیل و عبد المالک سمیت پارلیمنٹری بورڈ کیساتھ مسلسل میٹنگ کی تھی ۔کانگریس پارٹی کو مجلس نے 17 سیٹوں کا حصہ بھی دیا تھا ۔ہم نے کانگریس پارٹی کی جانب مالیگاؤں کارپوریشن عام انتخابات میں 17 سیٹوں پر چناؤ لڑنے کی بات کی تھی ۔اس سلسلے میں ہم نے مجلس سے سیاسی اتحاد کا ذکر جب کانگریس کے ریاستی صدر ہرش دورھن سپکال و نیوڑ سمیتی سے کیا تو انہوں نے مجلس سے اتحاد کرنے سے انکار کردیا ۔اور ہم نے تنہا چناؤ لڑنے کا فیصلہ کیا جسکا آج اعلان کررہے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار جمیل کرانتی نے کیا ۔موصوف کانگریس بھون قدوائی روڈ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
اس پریس کانفرنس سے کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وارڈ نمبر 18 سے اعجاز بیگ عزیز بیگ، یاسمین بیگ اعجاز بیگ ،ریاض بیگ عزیز بیگ، وارڈ نمبر 21 تسلیمہ زین العابدین پٹھان ۔وارڈ نمبر 7 سے رشیدہ عبد القیوم بھایا، وارڈ نمبر 3 سے آفرین پروین شیخ مقیم الدین عبد الرشید مینا نگر ۔وارڈ نمبر 2 یاسمین شکیل احمد، وارڈ نمبر 20 عبد الاحد کلیم الدین اور وارڈ نمبر 17 سے اشرف علی نبی سرور کو امیدواری دی گئی ۔
اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم تعمیر و ترقی کے نام پر چناؤ لڑینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 25 امیدواروں کے عریضہ آئے ہیں اور جلد ہی ہم دوسری لسٹ بھی جاری کرینگے۔اعجاز بیگ نے کہا کہ نظریاتی طور پر ایم آئی ایم سے اتحاد نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ میئر چناؤ میں ہم شخصیت دیکھ کر حمایت کرینگے ۔اس پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی کے ذمہ داران و پارلیمنٹری بورڈ موجود تھے ۔
