مالیگاؤں : 27 دسمبر / کارپوریشن چناؤ کے ضمن میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی کے اتحاد بنام مالیگاؤں سیکولر فرنٹ نے آج مراٹھا دربار میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے سیکولر فرنٹ میں ونچت بہوجن اگھاڑی کو شامل کیا گیا ہے ۔اس تعلق سے سیکولر ازم کو بچانے کیلئے ہم نے پرکاش امبیڈکر سے بات چیت کر مالیگاؤں کے ذمہ داران سے ملاقات ہوئی اور ہم نے آپس میں چناؤ لڑنے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا ونچت بہوجن اگھاڑی کی ریزرویشن سیٹ اسلام پارٹی ونچت کو سپورٹ کررہی ہے ۔وہیں سماجوادی پارٹی بھی اپنی سیٹ ونچت کے سامنے نہیں دیگی بلکہ ہم دونوں پارٹیوں کا انہیں سپورٹ رہیگا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف نے پریس کانفرنس سے کہا کہ فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھ رکھنے و سیکولر ازم کی حفاظت کیلئے ہم جمہوری خیال رکھنے والوں کو ساتھ لیکر چناؤ لڑ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کارپوریشن پر آنے کے بعد بھرشٹا چاری کی انکوائری کریگا ۔انہوں نے برادران وطن سے اپیل کی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا کیخلاف کارپوریشن پر سیکولر فرنٹ کا میئر بنائے ۔
انہوں نے تمام سماج اور ذات برادری کو ساتھ لیکر چلنے کا اعلان کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم شہر میں تعمیر و ترقی کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم مالیگاؤں اؤٹر میں بھی پوری طاقت سے چناؤ لڑینگے ۔ہمارا ایجنڈا 500 کروڑ کی کارپوریشن میں ہوئی بدعنوانی کی انکوائری کرنا، جنم داخلہ معاملہ کو حل کرنا، روہنگیائی اور بنگلہ دیش کے الزام کو صاف کرنا اور سب سے خاص ذات پات کرنے والی فرقہ پرست طاقت کو روکنا ہے اور تعمیر و ترقی ہوگا ۔
اس پریس کانفرنس سے ونچت بہوجن اگھاڑی کے جیت دادا پٹائی نے کہا کہ سیکولر فرنٹ کو کامیاب کریں کیونکہ آج شہر کو اور ملک کو سیکولر افراد کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا ہم ہندو مسلم بھائی مل کر شہر کو بچانے کی کوشش کرینگے ۔
پریس پریس کانفرنس سے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کارپوریشن پر بھگوا جھنڈا نہیں لہرانے دینگے، ہم چاہتے ہیں کہ کارپوریشن پر ہرا، لال اور بلیو جھنڈا لہرایا جائے ۔انہوں نے جنم داخلہ معاملہ کو بھی عوام کو یاد دلایا اور بی جے پی و کریٹ سومیا کی فرقہ پرست پالیسی کیخلاف عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکولر فرنٹ کے تمام امیدواروں کو کامیاب کریں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم سب کیلئے کوشش کرینگے، ہم کبھی بھی مذہب کے نام پر لڑائی نہیں کرتے ۔ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کرینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہریان کو ہم کسی بھی طرح سے پریشان ہونے نہیں دینگے ۔ایس آئی آر میں ہم عوام کی مدد کرینگے ۔
اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ونچت بہوجن اگھاڑی کے ضلعی صدر دیپک پوار نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کیخلاف لڑنے کی ضرورت آج محسوس ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا ہم شہر میں چاہتے تھے کہ فرقہ پرستوں کیخلاف سیکولر ازم کی بقاء کیلئے کوئی محاذ بنے پھر ہم نے کانگریس سے رابطہ کیا لیکن انکا کوئی مثبت جواب نہیں آیا پھر ہم نے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی سے بات کرکے ساتھ میں چناؤ لڑنے کا فیصلہ کیا جسکا آج اعلان کررہے ہیں ۔وارڈ نمبر 2، 9 ،10 ، 12 ان چاروں وارڈ میں ہم اتحاد کیساتھ چناؤ لڑینگے ۔اس پریس کانفرنس میں کثیر تعداد میں ہندو مسلم بھائی موجود تھے .
