مالیگاؤں / ایک مرتبہ پھر مالیگاؤں شہر کی دختر نے اپنے فن کا مظاہرہ کر دوسرا مقام حاصل کر شہر سمیت اسکول اور اپنے خانوادے کا نام روشن کیا ،
معلوم ہوکہ مالیگاؤں ہائی سکول کی طلبہ زاہدہ بانو اشفاق احمد ( زاہدہ اشفاق ممبر ) کی پوتی توصیف احمد کی بیٹی فاطمۃ الزہر نے ال مہاراشٹر دینی تقریری مقابلہ حاجی غلام محمد اعظم ایجوکیشن ٹرسٹ پونہ میں تقریری مقابلے میں حصہ لیا تھا ،
اس موقع پر ہونہار طالبہ فاطمۃ الزہرہ توصیف احمد نے مراٹھی زبان میں تقریر کرتے ہوئے سامعین کا دل جیتے ہوئے دو نمبر حاصل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ بچی کی بیرون شہر بہترین کارکردگی پر شہر کے ذمہ داران اشفاق ممبر و خانوادہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
