مشہور خبریں

عائشہ حکیم چوک میں واقع جانلیوا الیکٹرک پول پر مسیح اللہ بیسٹ کے ذاتی خرچ سے پلاسٹک پائپ نصب

مالیگاؤں / مولانا حنیف ملی نگر (دت نگر ) ، رحمان پورہ ، حسن پورہ علاقے کی مشہور و معروف سیاسی سماجی سخصیت مسیح اللہ بیسٹ برسوں سے اپنے علاقے میں سیاسی سماجی کاموں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں ، موصوف سیاسی جماعتوں میں بھی اپنا ایک مقام ہے ، وہیں حنیف ملی نگر عائشہ حکیم چوک واقع تین الیکٹرک پول میں کرنٹ اترنے کی عام شکایات مل رہی تھی ،
 ان شکایتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاقے میں واقع ساکنین کے ساتھ کسی طرح کا حادثہ پیش نہ آئے اس مقصد کے تحت مسیح اللہ بیسٹ نے اپنے ذاتی خرچ پر تینوں کھمبو پر پلاسٹک پائپ لگا کر سیفٹی کا نظم کیا ، موصوف کی اس بروقت خدمت پر علاقے کے افراد نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.