مشہور خبریں

سماجوادی پارٹی کو ریاستی سطح پر مزید منظم، فعال اور مضبوط بنانے کےلئے شمالی مہاراشٹر کور کمیٹی کی اہم کانفرنس ، مالیگاؤں شہر میں ریاستی جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی کی خصوصی آمد و 28 ستمبر کو مستقیم ڈگنیٹی کی نگرانی میں اہم اجلاس ، شانِ ہند کی قیادت میں شہر کی کئی سرکردہ شخصیات سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گی:

مالیگاؤں : سماجوادی پارٹی کو ریاستی سطح پر مزید منظم، فعال اور مضبوط بنانے کے مقصد سے شمالی مہاراشٹر کی کور کمیٹی کی ایک اہم کانفرنس 28 ستمبر بروز پیر، رات 8 بجے بنکر لانس (انصار جماعت خانہ)، مالیگاؤں میں منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ اہم کانفرنس مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی ایماء پر منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں سماجوادی پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی خصوصی طور پر شرکت کریں گے، جبکہ مہاراشٹر یوا جن سبھا کے ریاستی سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی نگرانی میں کانفرنس کے تنظیمی امور اور انتظامات انجام دیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ توصیف شیخ سمیت شہر و شمالی مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے پارٹی ذمہ داران اور عہدیداران بھی موجود رہیں گے۔ ناسک، دھولیہ، جلگاؤں، نندربار اور اورنگ آباد اضلاع سے پارٹی کے ذمہ داران کی شرکت طے ہے۔

کانفرنس میں مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کی تنظیم کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ مختلف اضلاع میں پارٹی کی تنظیم کو فعال بنانے، موجودہ ورکرس کو مزید ذمہ داریاں دینے اور نئے افراد کو پارٹی سے جوڑنے کے ساتھ خاص طور پر نوجوانوں کو سماجوادی پارٹی سے جوڑنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

نوجوان کسی بھی سیاسی و سماجی تنظیم کی اہم طاقت ہوتے ہیں۔ اسی لیے نوجوانوں کو پارٹی کے نظریات، عوامی مسائل اور سماجی خدمت سے جوڑتے ہوئے انہیں تنظیم میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے، ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور ضلع و شہر کی سطح پر نوجوانوں کی مضبوط ٹیم تیار کرنے کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

پارٹی کی تنظیم کو صرف بڑے شہروں تک محدود رکھنے کے بجائے محلہ، وارڈ اور بوتھ کی سطح تک مضبوط بنانے، نئے ورکرس تیار کرنے اور عوام سے مسلسل رابطہ رکھنے کے لیے بھی آئندہ کا لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع کے ذمہ داران سے تجاویز حاصل کی جائیں گی اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا جائے گا۔

مالیگاؤں میں کئی سرکردہ شخصیات سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گی

شمالی مہاراشٹر کی کور کمیٹی کی اس اہم کانفرنس کے موقع پر مالیگاؤں شہر میں بھی سماجوادی پارٹی کے حوالے سے اہم تنظیمی پیش رفت متوقع ہے۔ مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے صدر و ڈپٹی میئر شانِ ہند نہال احمد کی قیادت میں شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی سرکردہ شخصیات سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
پارٹی میں ہونے والی ان نئی شمولیتوں سے مالیگاؤں شہر میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے اور پارٹی کے دائرۂ کار کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ نئے افراد کے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سماجوادی پارٹی کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں سامنے لانے کے لیے بھی آئندہ کی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔

محمد مستقیم ڈگنیٹی کی نگرانی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شمالی مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے پارٹی ذمہ داران، عہدیداران اور ورکرس کی موجودگی میں تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی سے جوڑنے اور عوامی سطح پر پارٹی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

شہر کے کارپوریٹرز، عہدیداران، ذمہ داران اور ورکرس سے خصوصی شرکت کی گزارش

مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کی جانب سے تمام کارپوریٹرز، عہدیداران، ذمہ داران اور ورکرس سے خصوصی طور پر گزارش کی گئی ہے کہ وہ 28 ستمبر، رات 8 بجے، بنکر لانس (انصار جماعت خانہ) میں منعقد ہونے والی اس اہم کور کمیٹی کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی تجاویز و آراء پیش کریں۔

سماجوادی پارٹی کے مقامی ذمہ داران کے مطابق، مالیگاؤں میں ہونے والی یہ کانفرنس شمالی مہاراشٹر میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو نئی سمت دینے، نئے افراد اور نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے اور مختلف اضلاع میں سماجوادی پارٹی کے دائرۂ کار کو مزید وسیع کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ثابت ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.