مشہور خبریں

شہر کی ترقی کیلئے ورلڈ بینک کی مالیگاؤں میں انٹری ! مالی صورتحال کا جائزہ لینے عالمی بینک وفد تین روزہ دورے پرسابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات، مالیگاؤں کے مالی سماجی، تاریخی اور جغرافیائی حالات پر تبادلہ خیال

مالیگاؤں: 28 ستمبر /  عالمی بینک کا ایک وفد تین روزہ دورے پر مالیگاؤں شہر پہنچا، جہاں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب میں میئر، کمشنر ،ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ چیئرمین نے وفد کا استقبال کیا۔ یہ دورہ مہاراشٹر حکومت اور عالمی بینک کے درمیان لوکل باڈی کو مالی معاونت فراہم کرنے کے سلسلے میں ہوئے معاہدے کے تحت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی بینک کے وفد میں مائیک، الیگزینڈر سولوووف، مائیکل مُلر اور جے۔وی۔آر۔ مورتی شامل ہیں۔ 28 ستمبر کو صبح 11 بجے وفد مالیگاؤں پہنچا، جہاں میئر شیخ نسرین خالد، ڈپٹی میئر شانِ ہند نہال احمد، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اعجاز بیگ اور میونسپل کمشنر رویندر جادھو نے گلدستہ پیش کرکے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر رویندر جادھو نے عالمی بینک کے وفد کو مالیگاؤں شہر کا مختصر تعارف پیش کیا۔وفد کے دورے کے دوران شہر کی جغرافیائی صورتحال، شہریوں کے رہن سہن، میونسپل کارپوریشن کے بجٹ، میونسپل کارپوریشن و سرکاری ملکیت کی زمینوں، ترقیاتی منصوبہ بندی، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اور دیگر اہم امور سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی جائیں گی۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شیخ محمد توصیف نے وفد کے سامنے مختلف امور پر پریزنٹیشن پیش کیا۔ اس کے بعد سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے عالمی بینک کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں کی جغرافیائی، معاشی اور سماجی صورتحال سے آگاہ کیا اور شہر کی ترقی کے لیے میونسپل کارپوریشن کو خاطر خواہ مالی معاونت فراہم کرنے کی درخواست کی۔

اس ضمن میں کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق عالمی بینک کا وفد اپنے دورے کے دوران حاصل ہونے والی معلومات اور شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ عالمی بینک کو پیش کرے گا۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے لیے ممکنہ مالی معاونت سے متعلق آئندہ کارروائی متوقع ہے۔
اس موقع پر ہاؤس لیڈر نہال انصاری ، اسلام پارٹی کے گٹ نیتا لیڈر خالد شیخ، سماج وادی پارٹی کے گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی، شیوسینا کے نلیش آہر، سینئر کارپوریٹر اسلم انصاری، معاون شکیل جانی بیگ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سونیتا کومات، پلوّی شرساٹھ، شیخ محمد توصیف، سٹی انجینئر کیلاش بچاؤ، اسسٹنٹ کمشنر دنیش مورے، بالو دھونڈگے، اکاؤنٹس آفیسر ہریش ڈمبر، ای-ایڈمنسٹریشن شعبہ کے سربراہ سچن مہالے، ڈپٹی انجینئر شانتا رام چورے، سچن مالوال، مہیش گانگورڈے، سپرنٹنڈنٹ محمد عرفان، منیش ڈھلور، تعلقات عامہ افسر پنکج سونونے سمیت دیگر افسران و ملازمین موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.