دھولیہ / نندوربار لوکل کرائم برانچ نے 13 لاکھ 94 ہزار روپے کی کپاس فروخت کر گھر لوٹ رہے کسان سے لوٹ مار کرنے والے پانچ افراد کو دو دن کے اندر گرفتار کیا ، ملزمین کے قبضے سے نقدی ، دیسی پستول ، 4 زندہ کارتوس اور ایک کار سمیت21 لاکھ روپے مالیت کال ضبط کیا گیا ہے ۔ سبھی ملزمین دھولیہ تعلقہ سے تعلق رکھتے ہیں ،
مشتبہ ملزمین میں امیش آتمارام پاٹل (42 سال) ساکن جونونے، ضلع دھولیہ ، چیترام عرف جھینڈو راجدھر پاٹل (41)، ساگر عرف بنٹی سبھاش پاٹل (24)، دیپک عرف ببلو سبھاش پاٹل (26) ، تینوں ساکن دھامن گاؤں ضلع دھولیہ اور راہول بلیرام بھوئی (25) ساکن شروڑ تعلقہ دھولیہ شامل ہے۔
بھالیر میں مقیم تاجر سنیل گنگارام پاٹل اور ان کے بھائی ہنس راج دگاجی پاٹل کو چار لوگوں نے اس وقت لوٹ لیا جب وہ جمعہ کی صبح سویرے تعلقہ پولیس اسٹیشن کے قریب اپنی کار کھڑی کر رہے تھے۔ ملزمین نے ان کے پاس موجود کپاس کی فروخت کے 13 لاکھ 94 ہزار روپے زبردستی چھین لئے ۔ اس سلسلے میں سٹی پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کادائرہ وسیع کرتے ہوئے جس بیوپاری کے ذریعے روئی ( کپاس ) فروخت کی گئی تھی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو واضح ہوا کہ اس نے اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا ہے ۔



