مشہور خبریں

سائنہ شیوار کے پولٹری فارم سے مرغیاں چوری ، اویس اور عرفان گرفتار ، 1 فرار

 


مالیگاؤں / مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع سائنہ شیوار میں پولٹری فارم سے تین افراد نے 60 زندہ مرغیاں چرا لی ۔  


اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس اسٹیشن میں خورشید احمد محمد عمر نے فریاد دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم 1) اویس احمد محمد اسماعیل (20 سال ، ساکن جعفر نگر) ، 2 ) عرفان احمد محمد مصطفی (35سال ، ساکن گولڈن نگر) اور 3) شعیب (پورا نام معلوم نہیں) نے اسکے پولٹری فارم سے 60 زندہ گوران مرغیاں چوری کر موٹر سائیکل نمبر MH 41 AF 4588 پر سوار ہوکر راہ فرار اختیار کی ،


اس معاملے میں تعلقہ پولیس نے ملی شکایت پر چوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم اویس اور عرفان کو گرفتار کیا ، جبکہ شعیب فرار ہو گیا ہے ، اس معاملے کی دیگر تحقیقات پولیس نائک ہیمنت دیورے کر رہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.